اعظم گڑھ ۔عبد الرحیم شیخ۔
کرکٹ کھلاڑی سرفراز خان کے ضلع اعظم گڑھ میں اُس وقت جشن کا ماحول دیکھنے کو ملا۔جب سرفراز خان نے اپنے پہلے ٹیسٹ کی پاری میں نصف شتک جڑ کر اپنے نام لوہا منوا لیا۔اور پہلے ہی دن کے کھیل میں 66گیندوں کا سامنا کر 9چوکے اور ایک چھکے لگاتے ہوئے 62رن بنا کر رن آؤٹ ہوۓ۔وہیں ضلع اعظم گڑھ کے سکھ دیو پہلوان اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں نے جم کر جشن منایا۔اِس خاص موقع پر سرفراز خان کے ساتھی اعظم گڑھ چیمپئن لیگ کے صدر اجمل خان نے آج کے دن کو تاریخی دن قرار دیا۔اُنہوں نے کہا کہ ضلع کے لال نےاپنے ڈیبیو کو تاریخی بنا دیا۔اور وہ کام کر دکھا دیا جو اب تک بڑے بڑے بلے بازوں نے نہیں کیا۔یقینا سرفراز خان نوجوانوں کے لیے مثل راہ ہیں۔
اِس موقع پر خاص طور پر اعظم گڑھ پریمیم لیگ کے صدر محمد اجمل خان،محمد اکمل،سنتوش کمار،چندن کوچ ،سمیر شری واستو ،سشیل سیٹھ ،اجمل عبد اللہ ،ضیاء خالد ،محمد عا بد ،شاہ عالم ،امن شری واستو موجود تھے ۔