اکسم سکروی کی رپورٹ
نظام آباد، 17 دسمبر (نامہ نگار): سماجی کارکن اور صحافی محمد ساجد اصلاحی کی زیر نگرانی آج نظام آباد کے گاؤں بھیرو پور میں ایک شاندار جلسہ کا بعنوان اصلاح معاشرہ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس میں بطور مقرر عمر اسلم اصلاحی، انور داؤدی قاسمی، مولانا شمیم حنفی شامل ہو رہے ہیں۔
وہیں بلڈ ڈونیٹ گروپ الفلاح فاؤنڈیشن کے نعمان شیخ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بطور مہمان خصوصی جلسہ میں شرکت کر تنظیم کی نمائندگی کریں گے۔اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) نے محمد ساجد اصلاحی کو اس بہترین خدمت کیلئے مبارکباد پیش کی ہے۔جلسہ کے انعقاد پر الفلاح فاؤنڈیشن نظام آباد یونٹ کے محمد عابد،عامر اعظمی،محمد اشرف، محمد طالب اور مولانا ابوالعاص نے انجمن اصلاح معاشرہ اور ساجد اصلاحی کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔