آئی ایم سی آر راجستھان کی جانب سے تعمیرملت حیدرآباد کے وفد کا جے پور میں استقبال کیا گیا
نئی دہلی ؍جئے پور 18،دسمبر (ایچ ڈی نیوز)۔
کل ہند تمیر ملت حیدرآباد کا ایک وفد قومی جنرل سکریٹری محمد عمر شفیق کی قیادت میں آج جے پور پہنچا جس میں تمیر ملت کے سکریٹری سیف الرحیم قریشی، کرناٹک کے شہباز حسینی ، لئیق احمد اور مفتی محمد سلیم شامل تھے۔ آئی ایم سی آر، راجستھان کی ٹیم نے جے پور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا اور پھر جے ایل این ایجوکیشن کیمپس، جیپور میں ،جے ایل این ایجوکیشنل گروپ، کے ڈائریکٹر،آئی ایم سی آر کے قومی سیکرٹری جنرل (تنظیم) ڈاکٹر اعظم بیگ نے راجستھان کی مشہور و معروف شخصیات کے ساتھ پھولوں کے ہار پہنائے۔
راجستھان ریاستی کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر اعظم بیگ نے انتخابی نتائج کے بعد راجستھان کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ،اس موقع پر راجستھان جمعیۃ علماء ہند کے نائب صدر حافظ منظور علی خان، جامع مسجد کمیٹی کے سابق سینئر سکریٹری اور جامعہ عالیہ جے پور کے ڈائریکٹر انور شاہ صاحب، مسلم پروگریسو فیڈریشن راجستھان کے کنوینر سلام جوہر، راجستھان ہائی کورٹ لیگل سیل کے رکن اسلام کارپٹ کے ،سیکر کے سینئر سماجی کارکن عبدالمجید مدنی، جے پور کے سینئر کاروباری شخصیت۔ زیورات کے کاروبار ی محمد شفیق، جے پور کی معروف شخصیت مفتی اخلاق قاسمی صاحب، پروفیسر یونس صاحب، حسنین ایڈووکیٹ صاحب محمد خالد، مفتی شعیب صاحب آئی، ایم، سی، آر کے محمد عرفان، سلیمان خان مفتی شاکر صاحب اسلم بیگ، کوٹہ۔ اور محمد شریف کے ساتھ شہر کے دیگر بزرگ شہریوں نے شرکت کی، تعمیر ملت کے عہدے داران کے ذریعے ملک بھر میں کی جا رہی کوششوں سے روبرو کرایا گیا، اور تعمیر ملت کی جانب سے قومی سطح پر کیے جانے والے سماجی، تعلیمی اور مفاد عامہ کے کاموں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
قبل ازیں ڈاکٹر اعظم بیگ نے اس بات 5خوشی کا اظہار کیا کہ۔ سماجی مصلحین اور بزرگ افراد کے ذریعہ کل ہند تمیر ملت کا قیام معاشرے کے مفاد میں ایک انتہائی اہم موثر اور بروقت قدم تھا جس نے ملک کی تقریباً تمام ریاستوں میں کئی ادارے چلا کر اپنی اکائیاں قائم کیں۔ اْنہونے کہا کہ تعمیر ملت ایک مادرانہ تنظیم ہے۔اور بڑی سرگرمی کے ساتھ اس نے بلاشبہ معاشرے کے اچھوتے پہلوؤں پر بہت ہی قابل تحسین کام کیا ے، جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔ڈاکٹر اعظم بیگ نے کہا کہ ہم سب نے مل کر راجستھان میں دوبارہ کانگریس کی حکومت قائم کرنے کی کوشش کی جو تمام طبقوں، مذاہب، ذاتوں اور معاشروں کو ساتھ لے کر چلٹی ہے، لیکن ہماری چند کوتاہیوں اور کمزوریوں کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہو سکا۔ ہم امید کرتیہیں کہ کانگریس حکومت کی طرف سے جاری اور شروع کی گئی تمام اسکیمیں اسی طرح چلتی رہیں گی اور تمام طبقات کی ترقی کے لیے منصوبے بنائے جائیں گے۔
اس موقع پر حافظ منظور علی خان، انور شاہ صاحب، سلام جوہر، مفتی اخلاق، اسلام کارپٹ اور ہنومان گڑھ کے راجکمار خان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔