نئی دہلی ،04فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی میں ایک انٹرنیشنل آیوش کانکلیوکا اہتمام کیا گیا ہے جس میں آیوش ہیلتھ میلہ لگایا گیا ہے۔اس میلے کا افتتاح بتاریخ 3 فروری 2024 کو وزیر برائے وزارت آیوش منجپارا مہیندرا بھائی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ یہ میلہ 5 فروری 2024 تک چلے گا۔ اس میلے میں ہندوستان کی معیاری ادویات بنانے والی کمپنیوں نے شرکت کی۔ جن میں دہلوی ریمیڈیز پرائیویٹ لمیٹیڈ ، صدر دواخانہ،مکس ریمیڈیز، حکیم بقائی میڈیکئر پرائیویٹ لمیٹیڈ، اولیا ءہربلزو دیگر کمپنیوں نے شرکت کی۔ اس میلے میںنہ صرف ہندوستان بلکہ بیرون ممالک سے ڈیلیگیٹس نے بھی شرکت کی۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں لگے اس میلے میں شرکت کرنے والے لوگوں کو مفت طبی مشورہ دیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ادویات پر خاص رعایت بھی دی جا رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شرکت کرنے والے لوگوں کا ہجوم امڑ پڑا ہے۔ صحت عزیم نعمت ہے۔ اس پر بخوبی عمل کرتے ہوئے اپنی بیماریوں کا علاج و مشورہ کرنے کے لئے کافی دور سے لوگ آکر استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔
دہلوی ریمیڈیزپرایﺅیٹ لمیٹیٹ کے ڈائریکٹر حکیم محسن دہلوی نے بتایا کہ ان کی کمپنی پچھلی کئی دہائیوں سے یونانی و آیورویدک ادویات کے میدان اپنی خدمات انجام دے رہی ہے۔ ہم نے اپنی دواﺅں کے معیار سے کبھی سمجھوتا نہیں کیا ۔ ہماری ادویات نہ صرف ہندوستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی اپنی نمایاں پہچان رکھتی ہیں۔ یونانی ادویات کا سلسلہ ہماری اجداد سے چلا آ رہا ہے جس کو ہم آگے ہم پروان چڑھا رہے ہیں۔ اس میلے میںہم مفت طبی مشورہ دینے کے علاوہ ادویات کے داموں میں خاص رعایت فراہم کرا رہے ہیں۔میکس ریمیڈیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مطیع اللہ مجید نے کہا کہ ان کہ کمپنی ہندوستان میں لگنے والے تقریباً سبھی ہیلتھ میلوں میں شرکت کرتی ہی۔ ہمارا مقصد عوام کے درمیان اپنی ادویات کی نمائش کرنا ہے۔ یہاں ہماری کمپنی میکس ریمیڈیز کے اسٹال پر کثیر تعداد میں میں لوگوں کے مفت طبی مشورہ حاصل کیا اور اپنے امراض کے حساب سے ادویات پر خاص رعایت لے کر استفادہ حاصل کیا۔ ہماری ادویات اپنی کوالٹی کے لئے ملک بھر میں جانی اور پہنچانی جاتی ہے۔ہمارے پروڈکٹ جیسے شربت جگر خاص اور جوہر دماغ بہت مشہور و مقبول ہیں۔
حکیم بقائی میڈیکئر پرائیویٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد جنید حسن نے بتایا کہ یہ میلہ ہمارے لئے اور اور شرکت کرنے والے سبھی لوگوں کے لئے بہت خاص رہا ہے۔ ہماری کمپنی نے اس سے پہلے اور بھی کئی ہیلتھ میلوں میں شرکت کی ہے اور ہرجگہ ہم کو عوام کی طرف سے مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔ جامعہ میں چل رہے اس میلے میں ہمارے اسٹال پر مفت طبی مشورہ فراہم کیا گیا ۔ ادویات پر خاص رعایت دی گئی۔ ہمارا مقصد ادویات کے ذریعہ عوام کی خدمت کرنا ہے۔آج معاشرے کا صحت مند ہونا نہایت ضروری ہے۔ اسی لئے ہم کوالٹی ادویات بنانے کے لئے پوری لگن و محنت سے کام کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں ہم نے اپنے اسٹال کے ساتھ ساتھ بچوں کے کھیلنے کے کئے بھی کچھ گیمس لگائے اور جیتنے والوں کو مفت دوایئں دیں۔ یہ تجربہ بھی بڑا خاص رہا۔ ہم منتظمین کے مشکور ہیں کہ انہوں نے خوبصورت میلے کا انعقاد کیا۔