لکھنؤ،15 جنوری(ایچ ڈی نیوز)
سماجی رفاہی نیز تعلیمی کاموں و گنگا جمنی تہذیب کے فروغ نیز اودھ وکاس فاؤنڈیشن لکھنؤ کے قیام کیلئے بروز سنیچر بتاریخ 14 جنوری یوتھ ہاسٹل لکھنؤ میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں بہت سارے احباب نے شرکت کی ۔
واضح رہے کہ اس پروگرام کی صدارت ڈاکٹر اشتیاق احمد نے فرمائی نظامت کے فرائض محمد ظفر محمدی نے انجام دیئے۔ مہمان کے طورپر لکھنؤ شہر و قرب و جوار کے معزز شخصیات خصوصاََ مولانا مصطفی صاحب ندوی مولانا ذکی نور عظیم ندوی و مولانا محفوظ الرحمن مدنی عم محترم مولانا عطاء الرحمن سعیدی مدنی و مشہور شاعر و ادیب ڈاکٹر افروز طالب، ڈاکٹر زاہد فاروقی ،محمد علی ساحل، معروف سماجی کارکنان روہیت میت اور عرفان خان سنے وغیرہ نے شرکت کی۔
مولانا مصطفی ندوی نے اس تنظیم کے قیام پر مبارکباد کے ساتھ ساتھ دستور و پوری ایمانداری سے فرائض کو انجام دینے کی تلقین کی مولانا ذکی نور عظیم ندوی حفظہ اللہ نے عمدہ گفتگو کی و جملہ ممبران کو مبارکباد کے ساتھ ساتھ اتحاد واتفاق بھائ چارگی پر زور دیا مولانا عطاء الرحمن سعیدی مدنی حفظہ اللہ نے تنظیم کے قیام پر خوشی کا اظہار کیا ساتھ ہی ساتھ نماز و خلوص نیت نیز بعض عداوت پر روشنی ڈالی نیز اس تنظیم کو مزید مفید بنانے پر زور دیا مولانا محفوظ الرحمن مدنی حفظہ اللہ نے ایک جامع تبصرہ کیا مبارکباد کے ساتھ ساتھ تنظیم کو مظبوط بنانے کے لئے ہر ممکن تعاون پیس کرنے کا وعدہ کیا۔
واضح رہے کہ اس پروگرام میں شاعر و ادیب ڈاکٹر محمد علی ساحل صاحب و ڈاکٹر افروز طالب ، ڈاکٹر زاہد فاروقی نے اپنے شیریں زبان سے لوگوں کے دلوں کو جیت لیا معروف سماجی کارکن عرفان خان سنے و برادرم روہیت میت نے مبارک باد و تنظیم کے لیے ہر ممکن تعاون کا وعدہ کیا۔ صدارتی کلمات کیلیے ڈاکٹر اشتیاق نے زبردست گفتگو کی اغراض ومقاصد نیز اس تنظیم کے قیام کیلئے مشاورتی میٹنگ کے انعقاد کی وجہ ساتھ ہی ساتھ بہت ساری مفید مشوروں سے نوازا۔
واضح رہے کہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں محترم جناب مشیر احمد صاحب و عبدالوحید خان جناب رضی الدین خان صاحب محترم اختر جمال تسو ڈاکٹر رفیق صاحب ڈاکٹر مسرور صاحب،عبدالحلیم صاحب ( گیلکسی اسپتال) ڈاکٹر آفتاب عالم (عرش اسپتال)جناب عبدالکلام صاحب ،زاہد خان،اشفاق احمد، فیاض احمد وغیرہ کی ہر ممکن کوشش سے یہ پروگرام کافی کامیاب رہا واضح رہے کہ اس تنظیم کی اگلی میٹنگ کے انعقاد کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا