16.1 C
Delhi
January 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

 پتر کار ایسوسی ایشن کی میٹنگ میں اطہر الباری بلامقابلہ صدرمنتخب

Patarkar
نورعالم جنرل سیکرٹری، شفیق احمد جنرل سیکرٹری، طریقت حسین دوبارہ سکریٹری بنائے گئے
  دھن گھٹا سنت کبیر نگر،02 جنوری(عقیل احمد خان )
  پتر کار ایسوسی ایشن تحصیل خلیل آباد کا سالانہ اجلاس بلاک ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تحصیل یونٹ خلیل آباد کی تنظیم  اور  ممبران کے متفقہ رضامندی سے اطہر الباری مسلسل دوسری بار  خلیل آباد یونٹ  کے صدر کے عہدے پر بلا مقابلہ منتخب کئے گئے کلپت اسپتال کے ایم ڈی ڈاکٹر سونی سنگھ اور ضلع صدر سوربھ ترپاٹھی پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے۔
خلیل آباد تحصیل یونٹ کی توسیع ڈویژنل سینئر نائب صدر ظفیر علی کرخی، ڈویژنل ترجمان/میڈیا انچارج محمد پرویز اختر،  میٹنگ انچارج محمد آفتاب عالم انصاری کی موجودگی میں متفقہ طور پر کی گئی۔  جس میں گنگیشور مشرا نائب صدر، شیوانند چنچل نائب صدر، ونود کمار بھاردواج نائب صدر، جنرل سکریٹری شفیق احمد، نور عالم کو جنرل سکریٹری، ٹی این یادو جنرل سکریٹری، اندرجیت یادو، سکریٹری جاوید احمد کو نائب صدر بنایا گیا ہے۔ ، ٹی ایچ صدیقی سکریٹری، تنظیمی سکریٹری آفتاب عالم،   ہر یوم چوہدری، خزانچی  اور عتیق احمد نامزد کیا گیا تھا۔
اس دوران کلپت ہسپتال کے ایم ڈی ڈاکٹر سونی سنگھ نے کہا کہ صحافی معاشرے کا آئینہ ہوتے ہیں اور ہر کسی کو خبریں فراہم کرنے کے لئے دن رات محنت کرتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ میں اپنی طرف سے تنظیم کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہوں، انہوں نے تمام لوگوں کے روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Related posts

دارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڈھ میں مسابقہ ’بیت بازی‘ کا انعقاد

Hamari Duniya

وحی الہٰی اور آسمانی تعلیمات کے حقیقی سرچشمہ ہیں دینی مدارس:مولانا برکت اللہ امینی

Hamari Duniya

تحریک اوقاف،وقف بورڈ کے تمام مسائل کے حل کیلئے تیار

Hamari Duniya