January 26, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

ایشیا کپ کے سپر۔4 میں پہنچا پاکستان، بھارت کے ساتھ ہوگا سپر مقابلہ

Pakistan- Hong Kong

ابوظہبی(ایچ ڈی نیوز)۔
پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشیا کپ کے سپر -4میں جگہ بنا لی ہے۔ جمعہ کو کھیلے گئے مقابلے میں بابر اعظم کی قیادت والی پاکستانی ٹیم نے ہانگ کانگ کو155رنوں سے شرمناک شکست دی۔پاکستان کے سامنے ہانگ کانگ کی ٹیم بچوں کی طرح کھیلتے ہوئی دکھائی دی۔ اور اس کے تمام بلے باز محض 38رنوں پر ہی ڈھیر ہوگئے۔ حریف ٹیم کا کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں نہ پہنچ سکا، کپتان نزاکت خان 8 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکور رہے۔شاداب خان نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد نواز نے 3، نسیم شاہ نے 2 اور شاہنواز دہانی نے ایک وکٹ حاصل کی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پہلی وکٹ 13 کے مجموعے پر گری، کپتان بابر اعظم صرف 9 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، انہیں احسان خان نے میدان بدر کیا۔اس کے بعد اوپنر محمد رضوان نے فخر زمان کے ساتھ مل کر 116 رنز کی شراکت قائم کی، دونوں کھلاڑیوں نے اس دوران اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں اور ہانگ کانگ کے بولرز کی ایک نہ چلنے دی۔129 کے مجموعے پر فخر زمان 41 گیندوں پر 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 53 رنز کی باری کھیلی، وہ احسان خان کا دوسرا شکار بنے۔اس کے بعد محمد رضوان کا ساتھ دینے کےلئے خوشدل شاہ کریز پر آئے، انہوں نے 15 گیندوں پر 35 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، اس دوران 5 چھکے لگائے۔
محمد رضوان جنہوں نے میچ کے دوران 5 ہزار ٹی 20 رنز بنانے کا سنگ میل عبور کیا، نے 57 گیندیں کھیلیں اور ناقابل شکست رہتے ہوئے 78 رنز بنائے۔اس سے قبل شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں ہانگ کانگ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔گروپ مرحلے کا یہ آخری میچ ہے، پاکستان اور ہانگ کانگ کے لیے یہ میچ ’ڈو اور ڈائی‘ کی حیثیت اختیار کر گیا ہے، جس کی فاتح ٹیم ایونٹ کے سپر 4 مرحلے کا حصہ بن جائے گی۔ٹاس جیتنے کے بعد ہانگ کانگ ٹیم کے کپتان نزاکت خان نے کہا کہ ہم نے بھارت کے خلاف اچھی بولنگ کی، ہم ہدف کے تعاقب میں اچھے ہیں، اس لیے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ان کنڈیشنز میں ہم بھی بولنگ کرنا چاہتے تھے، پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ایونٹ میں دونوں ٹیموں کو بھارت نے گروپ میچز میں شکست سے دوچار کیا ہے۔

Related posts

Yahya Sinwar Killed: آخری سانس تک دشمن سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے یحییٰ سنوار کواسرائیل نے کیسے تلاش کیا؟

Hamari Duniya

ریلیز سے پہلے پٹھان کی کمائی کی رقم سن کر ’بائیکاٹ گینگ‘ کے چھوٹ جائیں گے پسینے

Hamari Duniya

 قطر کے وزیراعظم  سمیت عالمی شخصیات کی اننت امبانی کی شادی تقریب میں شرکت

Hamari Duniya