نئی دہلی، 03 مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
آج حضرت شاہ ولی اللہ پبلک لائبریری میں ہندوستان کی پہلی خاتون کھو کھو کیپٹن اور دو مرتبہ بھارت کی طرف سے قیادت کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا ۔ نسرین شیخ اب ورلڈ کپ کے لئیے جو کہ پہلی مرتبہ کھو کھو کاچین ہوا ہے اسکی بھی تیاری کر رہی ہیں – یہ ایک خاتون کے لئیے بہت بڑا کارنامہ ہے جو کہ ہندوستان میں ابھی تک کسی نے انجام دیا ہے ۔ ہندوستان کا نام روشن کیا ہے ۔ ماضی کے حالات اور معاشی تنگی کے باوجود جس طرح نسرین شیخ کا کیرئیر رہا ہے اس کے باوجود انڈین گورنمنٹ نے انکے کام کو دیکھتے ہوئے انکی محنت کو دیکھتے ہوئے نسرین شیخ کو اسی سال ارجن ایوارڈ سے نوازہ گیا ۔
ہندوستان کی محترمہ صدر دروپتی مرمو نے جس طرح ہندوستان کے فاسٹ بالر محمد شامی کو انکی کرکٹ کی بہترین پرفارمینس کو دیکھتے ہوئے ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا ایسے ہی بہت سے کھلاڑیوں کو انکی محنت کے لئیے اور خاص کردگی کے لئیے ہندوستان کا سب سے بڑا اعزاز ارجن ایوارڈ جو کھیلوں کے لئیے دیا جاتا ہے ۔ اسمیں سب سے کم عمر لڑکی نسرین شیخ ہیں ۔ آج وہ اپنی پوری فیملی کے ساتھ حضرت شاہ ولی اللہ پبلک لائبریری میں تشریف لائیں انکی والدہ اور دیگر فیملی ممبر ان جس میں انکی بڑی بہن جن سے انکو ترغیب ملی انکے بہنوئی اور دیگر فیملی ممبران نے ڈائیوا کے صدر محمد نعیم صاحب اور تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا ۔ انکے والد محترم اور نسرین شیخ بہت عرصہ سے ڈائیوا کے ساتھ جڑی رہی ہیں آج جب انکو ارجن ایوارڈ ملا تو یہاں آکر بہت خوشی کا اظہار کیا ۔اور ڈائیوا کا شکریہ اداکیا ۔
اس سے پہلے ڈائیوا کے نائب صدر محمد تقی صاحب نسرین شیخ کی بہت سی ڈاکو مینٹری بنوا چکے ہیں اور ہمیشہ دعاء گو رہے کہ اتنی صلاحیت والی ایک نمایا کارنامہ انجام دینے والی لڑکی کو اپنا ملک پہچانے آج سرکار نے انکو ارجن ایوارڈ سے نواز کر ایک بہت بڑا کام انجام دیا ہے ۔ آج خلیل صاحب نے نسرین شیخ کو تحفہ پیش کیا انور عبداللہ نے پھولوں سے استقبال کیا سکندر مرزا چنگیزی نے استقبال کیا محمد تقی نے اور دیگر ممبران جسمیں فرحان الحق ، محمد شریف ،تمجید ،جواد اقبال ، محمد عمران اور صدر اور تمام ممبران نے مومینٹوں پیش کیا ۔