13.1 C
Delhi
January 19, 2025
Hamari Duniya
Breaking News فلمی دنیا

’رب نے بنا دی جوڑی‘ سے متعلق انوشکا شرما کادلچسپ انکشاف

Anushka Sharma

نئی دہلی،19فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور بھارت کے سابق کپتان وراٹ کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے اپنے فلمی کیریئر کی پہلی فلم ’رب نے بنا دی جوڑی‘ کے بارے میں دلچسپ انکشاف کیا ہے۔انوشکا شرما نے نیٹ فلکس کی دستاویزی سیریز ’دی رومینٹکس‘ کی ایک قسط میں انکشاف کیا کہ آدتیہ چوپڑا نے ان سے اپنے ڈیبیو پروجیکٹ ’رب نے بنا دی جوڑی‘ کو ابتدائی طور پر والدین سے بھی چھپانے کو کہا تھا۔
ا±نہوں نے بتایا ہے کہ سب کچھ پوشیدہ تھا، کسی کو اس فلم کے بارے میں کچھ پتہ نہیں تھا اور آدتیہ نہیں چاہتے تھے کہ کسی کو پتہ چلے کہ اس فلم میں مرکزی کردار میں کون سی اداکارہ اسکرین پر نظر آنے والی ہے۔انوشکا نے مزید بتایا ہے کہ آدتیہ چوپڑا نے باقاعدہ مجھ سے کہا تھا کہ آپ کسی کو نہیں بتا سکتیں یہاں تک کہ آپ اپنے والدین کو بھی نہیں بتا سکتیں کہ آپ اس فلم کے مرکزی کردار کے لیے کاسٹ ہوئی ہیں۔اداکارہ نے یہ بھی کہا ہے کہ آدتیہ چوپڑا کی یہ بات سن کر مجھے بہت عجیب لگا کہ والدین کو بھی نہ بتاو¿ں کے فلم میں ہیروئین کا کردار مجھے ملا ہے۔
واضح رہے کہ فلم ’رب نے بنا دی جوڑی‘ فلم انڈسٹری کی نمایاں ترین فلموں میں سے ایک تھی، اس فلم میں شاہ رخ خان اور انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔فلم کی کہانی سریندر ساہنی نامی ایک سادہ طبیعت کے آدمی کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو تانی نامی ایک لڑکی سے محبت کرتا ہے، ان دونوں کی شادی حادثاتی طور پر ہو جاتی ہے اور پھر سریندر ساہنی شادی کے بعد اپنا ح±لیہ مکمل طور پر بدل کر تانی کو متاثر کرنے کی کوشش کرتا ہے۔اس فلم کی کہانی کے ذریعے بنیادی طور پر ایک سادہ سا پیغام دیا گیا ہے کہ کسی بھی شخص کا عام ہونا کوئی بری بات نہیں ہے۔

Related posts

کیا ہے عمران کی گرفتاری اصل وجہ جس کی وجہ سے جل رہا ہے لاہور

Hamari Duniya

ٹی 20 ورلڈ کپ:اس کمزور ٹیم سے بھی ہارگیا پاکستان، 130رن نہیں بناپائی پوری ٹیم

Hamari Duniya

حملے کے وقت کیا ہوا تھا، عمران خان نے سنائی آپ بیتی

Hamari Duniya