14.1 C
Delhi
January 18, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

انجمن طلبہ قدیم جامعۃ الفلاح دہلی یونٹ کی جانب سے دعوت افطار

Iftar party

نئی دہلی، یکم اپریل(ایچ ڈی نیوز)۔

انجمن طلبہ قدیم جامعۃالفلاح دہلی یونٹ کی جانب سے ایک افطار پارٹی کا اہتمام شاہین پبلک اسکول، شاہین باغ ، جامعہ نگر میں ہر سال کی طرح اس سال بھی کیا گیا ہے۔ اس افطار تقریب میں دہلی میں مقیم جامعۃ الفلاح سے فارغ فلاحیوں کی ایک کثیر تعدا د شامل ہوئی۔ دہلی میں موجود فلاحی طلبہ جو اس وقت مختلف یونیورسیٹریز مثلا جامعہ ملیہ اسلامیہ، جی این او اور دلّی یونیورسیٹریز جیسے ادارہ میں مستبقل روشن کرنے کے لیے تعلیم حاصل کر رہے ہیں ان کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہوئی۔

Iftar party

دہلی یونٹ کے صدر انجمن کی غیر موجودگی میں ، انجمن طلبہ قدیم دہلی یونٹ کے سیکریٹری محمد ارشاد عالم فلاحی نے بتایا کہ اس وقت دہلی میں تقریبا 400 کے قریب فلاحی برادران موجود ہیں، پوری کوشش تھی کہ دہلی میں موجود ہر فلاحی کی شرکت کو یقینی اور لازمی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تقریب میں جب فلاحی برادارن سے ملاقات ہوتی ہے تو ایک بار یادِ ماضی یعنی مادر علمی کی یادوں میں گم ہو جاتے ہیں اور اس کی ترقی کے سلسلے مزید مشورے پیش کئےجاتے ہیں، ساتھ ہی لوگوں سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ ان کی موجودہ سرگرمیوں کا بھی علم ہوجاتا ہے۔ افطار پروگرام کی ابتدا مولانا انعام اللہ فلاحی سابق سیکریٹری مرکزی انجمن طلبہ قدیم جامعۃ الفلاح کی تذکیر ہوا ۔

تقریب میں سینیئر فلاحی مشرف حسین فلاحی نے کہا کہ اس طر ح کی دعوت افطار میں شامل ہونا ہر فلاحی کا حق ہے اور ان کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اس میں شال ہوکر اسے کامیاب بنانے کی پوری کوشش کریں۔ نعیم غازی فلاحی نے کہا کہ فلاحی برادارن سے ملاقات کا یہ ایک بہترین موقع ہوتا ہے اور آپسی تعارف کے ساتھ ساتھ قربت بھی بڑھتی ہے ۔ اس دعوت میں طلبہ سے بزرگ فلاحی حضرات شامل ہو کر پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنی اہم ذمہ داری نبھائی ہے۔ جامعۃ الفلاح ہندوستان کا ایک معروف ادارہ ہے۔ جو ملک عزیز میں 1962 سے لگاتار ایک نمایا رول انجام دے رہا ہے۔ یہاں کے فارغین اس وقت ملک و بیرون ملک میں سرکار ی و غیر سرکاری، کارپورٹی، میڈیا اور بزنیسیز میں اہم ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔ اس دعوت کو کامیاب بنانے میں یونٹ کے خازن ڈاکٹر محمد عمران فلاحی ، ڈاکٹر مقدیم احمد فلاحی ، عمیر فلاحی اعظمی، شمشیر حسین فلاحی کے ساتھ ساتھ دیگر فلاحی برادارن نے اہم کردار ادا کیا۔

Related posts

عازمین حج کیلئے خوشخبری، حج فارم جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع

Hamari Duniya

پاکستان کے سابق صدر جنرل پرویز مشرف انتقال کرگئے

Hamari Duniya

پیغمبر اسلامﷺکی شان میں گستاخی ناقابل برداشت

Hamari Duniya