16.1 C
Delhi
December 13, 2024
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں

انجمن ارتقائے اردو ادب نیپال شعبئہ دینیات کی جانب سے ننھےنمازی پروگرام کا انعقاد 

Nanhe Namazi
۔ اس طرح کا اصلاحی پروگرام ہو تے رہنا چاہئے :مولانا عبد العظیم مدنمی
۔ بچوں کو روز اول ہی سے نماز کا پابند بنانے میں معاون ہوگا یہ ننھے نمازی پروگرام:مولانا مطیع اللہ مدنی
۔ ننھے نمازیوں کے لئے یہ پروگرام بہت ہی اہم ہے:مولانا قمر الدین ریاضی 

Hisham zahidi

ھشام زاھدی ( ایم اے علیگ)
جھنڈا نگر، 29 فروری(ایچ ڈی نیوز)۔ ننھے بچوں میں نماز کی پائیدار خو پیدا کرنے کے اور بچپنیں ہی میں نماز کا پابند بنانے کے لئے صدر انجمن ارتقائے اردو ادب نیپال مولانآ زاہد آزاد جھنڈا نگری اور ان کے معاونین نے ننھے نمازی پروگرام منعقد کیا جس میں 28 چھوٹے بچوں 7سے12سال کے بچوں نے حصہ لیا ۔ 42 دنوں تک ان کی حاضری کا ریکارڈ تیار کیا گیا اور تین پوزیشن لانے والے بچوں کو سائیکل بطور انعام دیا گیا اور جملہ مشارکین کو قیمتی تحائف سے نوازا گیا اخری پروگرام میں چند افاضل علماء کرام نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا اور بیش قیمت پند و نصیحت سے نوازا۔ مولانا قمر الدین ریاضی استاد جامعہ سراج العلوم نے نماز کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے یہ فرمایا کہ بچوں کو نماز کی تعلیم اور ان کی بہتر تربیت کے لئے یہ پروگرام بہت مفید ہے۔
ناظم جامعہ خدیجۃ الکبریٰ جھنڈانگر مولانا عبد العظیم مدنی رئیس مرکز التوحید نے اس پروگرام کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اولاد کی تعلیم و تربیت کے تئیں والدین کی ذمہ داریوں کو یاد دلایا اور کہا کہ اس طرح کا اصلاحی پروگرام برابر ہوتے رہنا چاہئے ۔

Nanhe Namazi مولانا مطیع اللہ مدنی استاد جامعہ خدیجہ الکبری نے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے نماز کی فرضیت اور اس کی اہمیت اور نماز کی عادت ڈالنے کی بات کرتے ہوئے یہ کہا کہ ان ننھے نمازیوں کے ماں باپ کو نماز کی پابندی کرنی چاہیئے اور اپنے اپنے اولاد کو نماز پڑھنے کی تاکید کرنی چاہئیے۔ فی زماننا مسلمانوں میں نماز سے غفلت عام ہے اس تناظر میں اس نوعیت کے پروگرام کی سخت حاجت ہے۔ اللہ تعالیٰ مولانآ زاہد آزاد جھنڈا نگری صدر انجمن ارتقائے اردو ادب نیپال اور ان کے رفقاء کار کی اس کاوش کو شرف قبولیت بخشے اور انہیں اجر عظیم عطا کرے آمین۔

award اس پروگرام کی نظامت مولانا زبیر احمد سراجی نے کی ۔ اور دیگر علماء نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا جن میں ڈاکٹر سعید احمد اثری مہتمم جامعہ خدیجہ الکبری ، مولانا ثناء اللہ فیضی ۔ وغیرہم شامل تھے ۔اس پروگرام میں مولانآ محمد اکرم عالیاوی مولانآ عاشق علی ۔انجمن ارتقایے اردو ادب کے ذمے داران عبد السلام عبداللہ مدنی نے دعاء میں کامیاب ہونے والے بچوں کو گھڑی کا تحفہ دیا ۔حماد شاہد ۔ریاض احمد شاہ۔اور علاقے کے بے شمار افراد پروگرام میں شریک رہے۔ اس پروگرام کے روح رواں صدر انجمن ارتقائے اردو ادب نیپال مولانآ زاہد آزاد جھنڈا نگری نے حاضرین مجلس کی ضیافت فرمائی اور پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا ۔
اس پروگرام میں دو مانیٹر محمد سلمان محمد اختر ۔عبدالرحمن عبد العظیم رکھے گئے تھے ۔جنہوں نے تمام اوقات نماز کی حاضری لی۔ان شا ء اللہ اس پرو گرام کے دور رش نتائج نکلیں گے ۔اللہ تمام شریک بچوں کو ہر طرح بصحت وسلامت رکھے آمین۔ 
اس پروگرام کے آرگنائزر وصدر انجمن ارتقائے اردو ادب نیپال معروف سینئر صحافی مولانآ زاہد آزاد جھنڈانگری قابل صد مبارکباد ہیں اللہ ان کی اس اصلاحی خدمت کو شرف قبولیت بخشے آمین۔ مولانا قمر الدین ریاضی نے کہا کہ “بلاشبہ نھنھے نمازی کا پروگرم اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے اس سے قوم کے نونہالوں میں دینی بیدآری کا واضح ثبوت ہے اس سے بچوں میں نمازی بننے کا جذبہ پیدا ہوگا اللہ تعbالی انجمن ارتقاء اردو کے ذمہ داروں کی اس کوشش کو شرف قبولیت بخشے۔

Related posts

غلافِ کعبہ تبدیل کرنے کیلئے تاریخ کا اعلان، کس طرح تیار کیا جاتا ہے غلاف کعبہ ؟ جانئے کسوہ فیکٹری کے بارے میں بھی

Hamari Duniya

مرچیا نیپال میں تعلیمی بیداری کانفرنس کا انعقاد،شیخ محمد مستقیم مدنی کا خطاب عام

Hamari Duniya

قرآن کی تعلیمات کو اپنانے سے انسانیت کی کایا پلٹ سکتی، کا ٹھمنڈو’مسابقہ قران کریم‘ ایک عظیم اور مستحن قدم :حافظ عبد الله عظمت الله

Hamari Duniya