27.1 C
Delhi
September 19, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

عنفر فاؤنڈیشن کی جانب سے 35 بے روزگار افراد میں ای رکشے تقسیم

Anfar Foundation
غریب بے سہارا، بے روزگار کو روزگار فراہم کرنا اور ایجوکیشن، متاثرین،یتیم، بیوی، یعنی ہر مصیبت زدہ لوگوں کی خدمات کرنا عنفر فاؤنڈیشن کا مقصد ہے
گوہاٹی، یکم جنوری(ایچ ڈی نیوز)۔
کو ہوجائی عنفر ہاؤس کیمپس میں عنفر فاؤنڈیشن کی جانب سے 35 ہندو مسلم بے روزگار افراد میں ای رکشے تقسیم کئے گئے ہیں اس سلسلے میں عنفر فاؤنڈیشن کے ہوجائی عنفر ہاؤس کیمپس میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں مستحقین کے علاوہ ہر طبقے کے لوگ موجود تھے۔ تقریب اجلاس کی صدارت فاؤنڈیشن کے صدر الحاج فاروق عنفر صاحب نے کی اس موقع پر فاؤنڈیشن کے سرپرست و آسام صوبائی جمعیۃ علماء کے صدر مولانا مشتاق عنفر صاحب میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق ایک عظیم خدمت ہے یہ خدمت خدا کی رضامندی کے لیے ہونا چاہیے غریب، بیوی افراد کا معاشرہ میں مدد کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور معاشرے میں مصیبت زدہ لوگوں کو مصیبت سے نکالنا بھی عبادت ہے اور یہ خدمات بلا امتیاز ہونا چاہیے۔
مولانا عنفر صاحب نے کہا کہ ایک ای رکشے سے دو فیملیز کا روزگار ہوتا ہے ایک تو جو مالک ہوتا ہے دوسرا جو ڈرائیور ہوتا ہے ایک بیوی ہندو مذہب کی عورت جس کا شوہر کینسر مریض میں موت ہوئی اس کو بھی ای رکشہ دیا گیا تا کہ وہ کرایہ سے اپنی فیملی چلا سکے۔ فاؤنڈیشن کے صدر الحاج فاروق عنفر نے کہا کہ غریب بے سہارا کی خدمت کرنا ہم اپنے مرحوم والد محترم سے سیکھے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ چند مہینے پہلے عنفر فاؤنڈیشن کی زیر نگرانی میں 117 افراد میں ای رکشے تقسیم کئے گئے جس میں تقریباً سبھی مساجد کے ائمہ حضرات، مؤذن حضرات، اور علماء کرام تھے۔ اللہ نے چاہا تو یہ کام آگے جاری رہے گا۔
اس پروگرام میں آسام صوبائی جمعیۃ علماء کے جنرل سکریٹری مولانا کلیم الدین، عنفر فاؤنڈیشن کے سیکرٹری فیروز احمد لشکر ، سابق وزیر الحاج عبدالرؤف، سماجی کارکن کمال دتہ سمیت دیگر عہدیداروں و ذمہ داروں نے شرکت کی. اس موقع پر بے روزگار افراد نے ای رکشے ملنے پر جمعیتہ علماء کے صدر مولانا مشتاق عنفر اور عنفر فاؤنڈیشن کے رہنماؤں کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ایمانداری سے محنت کر کے اپنی اور اپنے اہلخانہ کی کفالت کریں گے.

Related posts

متحدہ عرب امارات کے اس عمل نے تمام ہندوستانیوں کا دل جیت لیا

Hamari Duniya

کرسمس کے دو دنوں بعد چرچ میں توڑ پھوڑ

Hamari Duniya

وزیرخارجہ ایس جے شنکر کی امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات

Hamari Duniya