مہراج گنج، 03 نومبر: بیلوا چوراہے سے متصل اے این پیتھا لوجی کے افتتاح کے موقع پر دارالعلوم فیض محمدی ہتھیاگڈھ کے سربراہ اعلی مولانا قاری محمد طیب قاسمی نے ۔علم الادیان وعلم الابدان کو موضوع خطاب بناتے ہوۓ کہا کہ ڈاکٹری اور لیبارٹری پیشہ بہت ہی اہمیت کا حامل ھے۔ دینی و شرعی علم سیکھنے کے ساتھ انسانی اعضاء کے تحفظ کے لئے علوم و فنون سیکھ کر خدمت خلق میں لگ جانا ایک قسم کی عبادت ھے۔یقینا ہر وہ کام جو انسانوں کی بھلائی کی نیت سے کیا جاۓ۔وہ عند الناس بھی قابل تحسین۔ اور اللہ کی بارگاہ میں بھی قابل قبول ۔
مولانا قاری محمد طیّب قاسمی نے ڈاکٹری پیشہ اختیار کرنے والوں سے کہا کہ ایک ڈاکٹر کی فکر ہمیشہ یہ ہونی چاہئے کہ عوام و معاشرہ صحتمند اور تندرست رہے اس میں غریبوں کو ہر قسم کی طبی سہولیات فراہم کرنے کی چاہ و لگن ہونی چاہئے کیونکہ بعض اوقات کچھ لوگوں کے پاس بہتر علاج کے لئے پیسے نہیں ہوتے اِن حالات میں ایک ڈاکٹر کا فرض ہے کہ مریضوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرے۔نیز ڈاکٹر کو ہمیشہ خیر کے پہلو پر عمل کرنا چاہئے اور ہر ایک کی مدد کرنی چاہئے۔ اسے نرم خو اور شائستہ مزاج ہونا چاہيے۔
اس موقع پر دارالعلوم فیض محمدی کے مہتمم مولانا محی الدین قاسمی ندوی، مدرسہ اقرا گرلس اسکول موہن پور کے نگراں احمد رشید، مولانا وجہ القمر قاسمی، ایڈوکیٹ مہتاب عالم، حاجی اقبال احمد، مفتی احسان الحق قاسمی، حافظ ذبیح اللہ عصب الدین، ذاکر حسین، جاوید عالم، امام الدین، مسعود عالم، محبوب پردھان، عبید الرحمٰن الحسینی ، سلا م الدین کے علاوہ ڈاکٹرس و قرب وجوار کے باشندے موجود تھے۔