پورے ملک سے اس مقابلہ جاتی امتحان میں 1 لاکھ سے زیادہ طلباءکی شرکت متوقع ٹاپ 500 طلباءکو 20 ٹریننگ پارٹنرز کے ذریعے 10 کروڑ سے زائد کی اسکالرشپس دی جائے گی
نئی دہلی،08اکتوبر(ایچ ڈی نیوز)۔
ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز (اے ایم پی) 25 نومبر 2023 کو اسکول اور کالج کے طلباءکے لیے اپنا چوتھا سالانہ نیشنل ٹیلنٹ سرچ (این ٹی ایس) مقابلہ منعقد کرے گی۔طلباءکی عمومی بیداری اور مسابقتی جذبے کو بڑھانے، انعام دینے اور بہترین اور ذہین طلبا کی شناخت کرنے کے ارادے سے، اے ایم پی نے تین سال قبل ایک قومی سطح کا مقابلہ شروع کیا تھا۔ یہ مقابلہ اسکول، جونیئر/انٹرمیڈیٹ اور سینئر/ڈگری کالج کے طلباءکے لیے منعقد ہوتا ہے۔
پچھلے 3 سالوں میں، ہندوستان بھر کے 600 سے زائد اضلاع سے 1.5 لاکھ سے زیادہ طلباءاس مقابلے میں حصہ لے چکے ہیں۔ امسال اس مقابلے میں ہندوستان بھر کے 600 سے زائد اضلاع سے 8,000 اسکولوں اور 2,000 کالجوں کے 1 لاکھ طلباءکی شرکت متوقع ہے۔ اس سال پہلی بار، یہ مقابلہ آف لائن یانی فزیکل موڈ میں ملک بھر میں 300 مراکز میں منعقد کیا جائے گا۔ جو طلبہ فزیکل امتحان نہیں دے سکتے انکے لیے اے ایم پی ورلڈ موبائل ایپ (اے ایم پی ورلڈ) پر آن لائن امتحان دینے کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔یہ ہمارے ملک میں ملت کا سب سے بڑا تعلیمی مقابلہ ہے اور تمام اسکول، کالج، یونیورسٹی، مدارس، ڈپلومہ، آئی ٹی آئی اور این آئی او ایس کے طلباءشرکت کرنے کے اہل ہیں۔
اے ایم پی کے 20 ٹریننگ پارٹنرز کے ذریعے سرفہرست 500 طلباءکوآئی آئی ٹی-جے ای ای/نیٹ کوچنگ اسکالرشپس دی جائیں گی جن کی مالیت 10 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ نیز طلباءکی این ٹی ایس 2023 میں شرکت کی ترغیب دینے کے لیے، 5 لاکھ سے زائد کے نقد انعامات بھی دے رہا ہے۔ اس کے علاوہ اے ایم پی کے کراو¿ڈ فنڈنگ پلیٹ فارم، انڈیا زکوة ڈاٹ کام کے ذریعے مستحق طلباءکو 20 لاکھ مالیت کے تعلیمی وظائف بھی دیے جائیں گے۔ اس مقابلے میں شامل ہونے والے تمام طلبہ کو سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔
اس مقابلے کا خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا پوسٹر آج احمد آباد میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں لانچ کیا گیا جہاں پورے گجرات سے آے ہوئے 200 سے زیادہ بااثر لوگ جیسے سماجی اور کمیونٹی لیڈرز، ماہرین تعلیم، پروفیشنلز، پالیسی ساز، ریٹائرڈ بیوروکریٹس اور دیگر موجود تھے۔پدم شری پروفیسر اختر الواسع، سابق صدر، مولانا آزاد یونیورسٹی، جودھپور، جو اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے نے کہا، “ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس نے واقعی تعلیمی میدان میں ملک میں ایک انقلاب برپا کیا ہے۔ ان کا عزم اور کام مثالی ہے۔ اس تنظیم نے نے اپنی بہت سی سرگرمیوں کے ذریعے بے شمار پسماندہ زندگیوں میں تبدیلی لاءہے اور میں ان کے نیشنل ٹیلنٹ سرچ 2023 مقابلے کے چوتھے ایڈیشن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
عامر ادریسی، صدر – اے ایم پی نے اس موقع پر موجود تمام معززین اوراے ایم پی اراکین اور رضاکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اے ایم پی کا بنیادی مقصد ہندوستانی مسلم کمیونٹی کو تعلیمی یافتہ اور سماجی طور پر ترقی یافتہ بنانا ہے۔ اے ایم پی کا این ٹی ایس اس سمت میں ایک اہم قدم ہے جس کے ذریعے ہم نے 300 سے زیادہ اگزام سینٹر، 20 اعلیٰ درجے کے کوچنگ اداروں کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ اور 600 اضلاع سے 1 لاکھ سے زائد طلباءکی شرکت کو یقینی بنائیں گے۔ یہ کمیونٹی میں اس قسم کا واحد سب سے بڑا اسکالرشپ مقابلہ ہے، اور ہمیں اس کو کامیاب بنانے کےلئے تمام تعلیمی اداروں کی مدد کی ضرورت ہے۔ مولانا آزاد یونیورسٹی جودھ پور کے چیئرپرسن محمد عتیق صاحب نے کہا کہ، “میں اعلیٰ تعلیم کے مقصد کو عوام تک پہنچانے میں اے ایم پی اور عامر ادریسی کی کوششوں کی تہہ دل سے حمایت کرتا ہوں۔ مختصر وقت میں، وہ ہندوستان کی سب سے بڑی سماجی تنظیموں میں سے ایک بن گئے ہیں۔ وہ ملک بھر میں بہت سے اعلیٰ اثر والے پروگرام کرتے ہیں اور نیشنل ٹیلنٹ سرچ ایک انتہائی قابل تعریف پروگرام ہے۔
مصطفی کھیڈوورا، پرنسپل پرائیویٹ۔ سکریٹری (ریٹائرڈ)، حکومت گجرات، نے کہا کہ، “عامر ادریسی اور ان کی ٹیم نے جو کچھ حاصل کیا ہے اس سے میں واقعی حیران ہوں۔ اے ایم پی کی طرف سے حاصل کیا گیا عظیم کام قابل تعریف ہے کیونکہ میں کمیونٹی کی خدمت کرنے کا خلوص اور خالص ارادہ دیکھتا ہوں۔ میری 7 دہائیوں کی پوری زندگی میں، میں نے اس قسم کا جذبہ اور استقامت کم ہی دیکھی ہے۔ڈاکٹر ذوالفقار شیٹھ، سینئر کنسلٹنٹ، ای اینڈ وائی (گورنمنٹ اینڈ پبلک پالیسی) یو این ڈی پی نے کہا کہ وہ طالب علمی کے زمانے سے ہی عامر ادریسی کے وڑن سے بہت متاثر ہوئے ہیں اور ان کی ٹیم کے بہترین کام کو سراہتے ہیں جو کہ تعلیم اور روزگار کے جڑواں شعبے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے ایم پی کا این ٹی ایس صحیح سمت میں ایک پہل ہے اور اس سے کمیونٹی کی پوشیدہ صلاحیتوں کی دریافت اور ترقی میں مدد ملے گی تاکہ وہ سامنے آئیں اور قومی مقابلہ اور جاتی امتحانات میں نام روشن کریں۔
جابر چوکسی، اے ایم پی زونل ہیڈ، ویسٹرن انڈیا نے مقابلے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ امتحان 3 زمروں کے طلبہ کے لیے منعقد کیا جائے گا:
سینئر/ڈگری کالجز (انڈرگریجویٹس)
جونیئر کالجز (11ویں اور 12ویں جماعت)
اسکول (آٹھویں، نویں اور دسویں جماعت)
یہ امتحان پورے ملک میں ایک ساتھ 25 نومبر 2023 کو صبح 11 بجے منعقد کیا جائے گا۔ اور اس مقابلے میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20 نومبر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سال کے امتحان آف لائن موڈ میں منعقد کیے جایں گے۔ اس مقابلے کی انفرادیت یہ ہے کہ اسکول، کالج، این آئی او ایس، آئی ٹی آئی، ڈپلومہ طلباءکے ساتھ؛ یہاں تک کہ 13 سے 15 سال کی عمر کے مدارس کے طلباءبھی نیشنل ٹیلنٹ سرچ میں حصہ لے سکتے ہیں۔
2023 امتحان کے بارے میں مزید تفصیلات یہاں دستیاب ہیں: www.ampindia.org/National_talent_search
معروف کارپوریٹ ٹرینر عرفان مغل نے پروگرام کی نظامت نہایت مہارت سے کی۔ مقامی اے ایم پی گجرات ٹیم بشمول ڈاکٹر بلال سیٹھ، گجرات ریاستی سربراہ، ادریش موسیٰ، گجرات ریاستی سکریٹری، ڈاکٹر ایم سہیل قادری، احمد آباد چیپٹر ہیڈ، امتیاز الدین شیخ، ممبر، این جی او کنیکٹ – احمد آباد، صغیر احمد انصاری، وڈودرا چیپٹر کے سربراہ۔ اور چیپٹر کی ایگزیکٹو ٹیم کے اراکین نے لانچ ایونٹ کی کامیابی کے لیے انتھک محنت کی۔
اے ایم پی نیشنل کوآرڈینیشن ٹیم کے ممبران بشمول ڈاکٹر زاہدہ خان (این سی ٹی ہیڈ) ،فاروق صدیقی (ہیڈ- این جی او کنیکٹ)، محمد امین، زونل ہیڈ-نارتھ انڈیا بھی اس تقریب میں موجود تھے اور اس کی کامیابی میں اضافہ کیا۔
