14.1 C
Delhi
January 18, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

اے ایم پی نے 9 اور 10 ستمبر کو کولکتہ میں اپنی ایسٹ انڈیا این جی او کانفرنس کا اعلان کیا

AMP NGO Conference

ملک بھر کے اقلیتی اداروں اور سماجی تنظیموں (این جی اوز) کو معاشرے کی ترقی کے لیے اکٹھا ہونا چاہیے: عامر ادریسی، صدر اے ایم پی

 نئی دہلی،03 اگست (ایچ ڈی نیوز)۔

سماجی کارکنان اور تنظیمیں کسی بھی کمیونٹی کا چہرہ، ریڑھ کی ہڈی اور اثاثے ہوتے ہیں، جو کمیونٹی کو ترقی دلانے اور بااختیار بنانے اور تحریک دینے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کی انفرادی کوششوں کو اگر ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے تو ایسے نتائج برآمد ہوں گے جو بہت بڑی تبدیلی لا سکتے ہیں۔ اسی مقصد کے حصول کے لیے ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس (اے ایم پی) ملک کے الگ الگ حصوں میں زونل این جی او کانفرنس منعقد کر رہی ہے۔ اس سلسلے کی پہلی زونل کانفرنس شمالی ہند کی تنظیموں اور سماجی رہنماؤں کے لیے اس سال مارچ میں لکھنو میں منعقد کی گئی تھی۔

نئی دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں آج اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اے ایم پی کے صدر عامر ادریسی نے کہا کہ اس سلسلے کی اگلی کانفرنس 9 اور 10 ستمبر کو کلکتہ میں منعقد کی جائے گی اور اس میں سماجی رہنماؤں کے علاوہ علماے کرام، پالیسی ساز، ماہرین تعلیم، دانشور اور سول سوسائٹی کے کارکنان شرکت کریں گے۔ مغربی بنگال سے راجیہ سبھا کے رکن ندیم الحق صاحب نے کہا کہا س زونل کانفرنس کا مقصد ہے کہ تنظیموں اور سماجی کارکنان کی ذہن سازی کی جائے اور پوری ملت و ملک کے لیے لیے ایک روڈ میپ بنایا جائے۔ انہوں نے اس کانفرنس کو کامیاب بنانے میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اے ایم پی این جی او کنیکٹ پراجیکٹ ہیڈ فاروق صدیقی نے کہا کہ ایسٹ انڈیا این جی او کانفرنس میں مشرقی اور شمال مشرقی ریاستوں جیسے مغربی بنگال، اڈیشہ، بہار، جھارکھنڈ، آسام، تریپورہ، منی پور، اروناچل پردیش، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ اور سکم سے زمینی سطح پر کام کرنے والے 500 سے زیادہ این جی اوز کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے جو اپنے تجربات پیش کریں گے اور ساتھ ہی مستقبل کی منصوبہ بندی کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
مغربی بنگال کی مشہور سماجی کارکن رحیمہ خاتون نے کہا کہ اس طرح کی کانفرنس مغربی بنگال میں پہلی بار ہو رہی ہے اور یہ یہاں کی سماجی تنظیموں کے لیے سنہرا موقع ہے کہ وہ ایک بڑے نیٹ ورک کا حصہ بنیں ۔

پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں وسیم خان صاحب اور جواہر راہی صاحب نے بتایا کہ اے ایم پی کے وفد نے مشرقی ہندوستان سے تعلق رکھنے والے محترمہ ساجدہ احمد (مغربی بنگال)، جناب ڈاکٹر اشفاق کریم صاحب (بہار)، جناب ڈاکٹر فیاض احمد صاحب (بہار)، جناب محبوب علی قیصر صاحب (بہار)، جناب عبدل خالق صاحب (آسام ) سے خصوصی طور پر ملاقات کی اور پروگرام کی تفصیلات کے بارے میں بتایا۔

جو لوگ کانفرنس کے لیے رجسٹر ہونا چاہتے ہیں وہ اس لنک پر کر سکتے ہیں:
https://tinyurl.com/AMPNorthIndiaNGOConference

Related posts

ایم ای پی پیسہ لے اور دے کر الیکشن لڑنے کے حق میں نہیں:عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ 

Hamari Duniya

حج کمیٹی آف انڈیا کی تشکیل نہ ہونے پرمرکزی حکومت کو پھٹکار

Hamari Duniya

Jamiat Ahle Hadees Hind مرکزی جمعیت اہل حدیث ہندکی مجلس عاملہ کے اجلاس میں ملک وملت اورجماعت وانسانیت سے متعلق امور ومسائل پر غوروخوض

Hamari Duniya