April 22, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں قطر

امیر قطر کا نیپال کا تاریخ ساز دورہ،صدر نے ایئرپورٹ پر پہنچ کر کیا شاندار استقبال

کاٹھمنڈو،23 اپریل(ایچ ڈی نیوز)۔

قطر کے شیخ تمیم بن حمد آل ثانی آج بروز منگل 80 رکنی وفد کی قیادت کرتے ہوئےنیپال کے دو روزہ دورے پر کاٹھمنڈوپہنچے۔ وزارت خارجہ کے مطابق صدر رام چندر پوڈ یل تریبھون ہوائی اڈے پر ان کا پرشاندار  استقبال  کیا۔قطری امیر منگل کی شام 5 بجکر 35 منٹ پر کھٹمنڈو پہنچیں گے۔ یہ طے ہے کہ صدر پوڈیل ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کریں گے۔
واضح ہو کہ نیپال کی تاریخ میں خلیجی ممالک سے نیپال کا اب تک کا سب سے اعلیٰ ترین دورہ ہے۔ قطر کے امیر کے دورے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ دیگر خلیجی ممالک کے صدور اور سربراہان حکومت کو نیپال لانا اب مزید آسان ہو جائے گا۔

قطر کے امیر آل ثانی صدر رام چندر پوڈیل کی دعوت پر نیپال تشریف لا رہے ہیں۔ قطر کے امیر کی صدارتی محل شیتل رہائش گاہ پر صدر رام چندر پوڈیل سے ملاقات ہونی طے ہے۔ صدر پوڈیل امیر قطر کے اعزاز میں سرکاری ضیافت کی میزبانی کریں گے اس کے بعد امیر شیخ تمیم بدھ کو وزیر اعظم پشپ کمل دہل ‘پرچنڈ’ کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے۔ مذاکرات کے بعد وزارت نے کہا کہ وہ دو طرفہ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرنے کے پروگرام میں مشترکہ طور پر شرکت کریں گے۔ 21 جنوری 1977 کو نیپال اور قطر کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد یہ قطر کی جانب سے نیپال کا سب سے بڑا اعلیٰ سطح کا دورہ ہے۔ نہ صرف قطر بلکہ تمام خلیجی ریاستوں سے
اب تک اتنی اعلیٰ سطح پر نیپال کا کوئی دورہ نہیں ہوا۔نیپال اور قطر کے درمیان سفارتی تعلقات کو قائم ہوئے 47 سال ہو گئے ہیں۔ اگرچہ اس عرصے میں نیپال سے قطر کے اعلیٰ سطح کے دورے ہوئے لیکن قطر سے کوئی دورہ نہیں ہوا۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد نیپال نے 2000 میں قطر میں اپنا سفارت خانہ قائم کیا۔ قطر نے 2011 میں نیپال میں اپنا سفارت خانہ کھولا۔

نیپال اور قطر کئی بین الاقوامی ایجنڈوں اور مسائل پر ایک جیسے خیالات رکھتے ہیں۔ دونوں ممالک اقوام متحدہ، ناوابستہ تحریک اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر امن، سلامتی اور ترقی کے لیے فعال کردار ادا کرتے رہے ہیں۔
اس موقعہ پر مدرسہ بورڈ لمبنی پردیش کے نائب صدر مولانا مشہود خاں نیپالی نے شیخ تمیم کے اس خیر سگالی دورے کو دونوں برادر ملکوں کے تعلقات کے باب میں ایک سنگ میل کی حیثیت دیتے ہوئے ایک تاریخ ساز دورہ قرار دیا۔ جس کا آئندہ دنوں میں ہر سطح پر مثبت اثر دیکھنے کو ملے گا۔
راشٹریہ مدرسہ سنگھ کے صدر ڈاکٹر عبد الغني القوفی نے اسے دونوں ملکوں کے ترقیاتی پروگراموں اور بین الاقوامی سطح پر مثبت اثرات مرتب کرنے والا دورہ قرار دیتے ہوئے اس بات کی امید ظاہر کی کہ قطر کا یہ اعلی سطحی دورہ دیگر خلیجی اور عرب ملکوں کے لئے مہمیز کا کام کرے گا۔ وہ بھی نیپال کی طرف متوجہ ہونگے اور مختلف سطحوں پر باہمی تعلقات کے فروغ کے لئے کوشاں ہونگے۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو سات رن سے شکست دی

ویراٹ کوہلی نے چیمپئن بنتے ہی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا۔:

Hamari Duniya

گیانواپی مسجد کے تہہ خانہ میں پوجا کی اجازت دیئے جانے کے خلاف مسلم تنظیمیں چراغ پا

Hamari Duniya

ریکھا گپتا ہوں گی دہلی کی نئی وزیر اعلیٰ، دوپہر 12بجے لیں گی حلف

Hamari Duniya