30.1 C
Delhi
June 23, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے متعلق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے دعویٰ سے کہرام نیویارک

نیویارک ، 27 اکتوبر: ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای شدید بیمار ہیں۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کے دوسرے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای ان کے جانشین ہوسکتے ہیں۔
اخبار کا کہنا ہے کہ پاسداران انقلاب کور کو آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کے جانشین کے تقرر کے معاملے میں رائے دینے کا حق حاصل ہے۔
دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے اسرائیلی حملوں پر پہلا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے حملوں کا اثر بڑھا چڑھا کر پیش کیا، اسے کم دکھانے کی کوشش بھی غلط ہو گی۔
صہیونی حملوں میں شہید فوجیوں کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ صہیونی فوج ہماری طاقت، صلاحیت اور ایرانی قوم کے عزم کو نہیں جانتی۔
آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ہمیں ضرور انہیں سمجھانا ہو گا۔ ایران کے سپریم لیڈر کا بیان سامنے آنے کے بعد اب امریکی اخبار کی رپورٹ پر ماہرین کو بھروسہ نہیں ہوپارہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سال مئی میں ہیلی کاپٹر کریش میں سابق صدر سید ابراہیم رئیسی کی شہادت کے بعد مرشد اعلیٰ کے جانشینی کے تقرر کے مسئلہ پر تشویش بڑھ گئی ہے۔
علم میں رہے کہ آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای جون 1989 میں امام سید روح اللّٰہ خمینی کے انتقال کے بعد سے بحیثیت سپریم لیڈر فرائض انجام دے رہے ہیں۔
علاوہ ازیں امریکی اخبار نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ایران چند ہفتوں میں بم بنانے کےلیے مطلوبہ مقدار میں یورینیم بنانے کے قریب پہنچ چکا ہے۔

Related posts

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علم منا خالد کو دہلی اسٹیٹ ایوارڈملا

Hamari Duniya

جمعیۃ علماء ہند کے وفد کا مسجد المتین برہم پوری کا دورہ

Hamari Duniya

قینچی لگنے سے نوجوان کی موقع واردات پر موت، ملزم فرار

لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ قینچی مذاق ،مذاق میں لگی ہے۔جب کہ دو لوگوں نے مل کر شاہد پر حملہ کیا ہے۔ پولیس معاملہ کی تحقیقات میں لگی ہوئی ہے۔:

Hamari Duniya