20.1 C
Delhi
November 3, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

امریکہ میں شاپنگ سینٹر میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک

America firing

واشنگٹن، 07 مئی (ایچ ڈی نیوز)۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق الین ایک شاپنگ سینٹر میں  حملہ آور نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے کم از کم 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایک عینی شاہد نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ حملہ آور اکیلا ہی تھا اور اس نے شاپنگ سینٹر کے باہر سے ہی فائرنگ شروع کر دی۔

ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے فائرنگ کو ’ناقابل بیان سانحہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست مقامی حکام کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ ٹیلی ویژن پر دکھائی گئی فضائی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ سینکڑوں لوگ سکون سے اس شاپنگ مال سے باہر نکل رہے تھے جو ڈیلس سے تقریباً 25 میل (40 کلومیٹر) شمال مشرق میں واقع ہے۔ واقعے کے بعد متعدد افراد نے اپنے ہاتھ اٹھا رکھے تھے جب کہ متعدد پولیس اہلکار چوکس کھڑے تھے۔

ایک نامعلوم عینی شاہد نے مقامی اے بی سی ٹیلی ویژن سے منسلک ڈبلیو ایف اے اے ٹی وی کو بتایا کہ مسلح شخص ’باہر فٹ پاتھ پر چلتے ہوئے اپنی رائفل سے گولیاں چلا رہے تھے اور یہ کہ ’انہوں نے زیادہ تر ہر سمت میں فائرنگ کی۔‘ شاپنگ مال کے باہر فٹ پاتھوں پر خون دیکھا جا سکتا تھا اور بظاہر لاشوں پر سفید رنگ کی چادریں پڑی ہوئی تھیں۔ رپورٹس کے مطابق فائرنگ والے علاقے میں جنوب ایشیائی شہریوں کی اکثریت آباد ہے۔ گن وائلنس آرکائیو کے مطابق امریکہ میں سرعام فائرنگ کر کے لوگوں کو گولی مارنے کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔ 2023 میں اب تک ایسے کم از کم 198 واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

Related posts

تین سال بعد والد سے مل کر جذباتی ہوگئیں مریم نواز

Hamari Duniya

آزادی کے بعد بہار کے اردو ادبی رسائل

Hamari Duniya

کارپوریشن انتخابات میں بی جے پی سنگھ پریوار کی بی ٹیم عام آدمی پارٹی کو مجلس نے بے نقاب کیا

Hamari Duniya