سان سلواڈور،21مئی (ایچ ڈی نیوز)۔
وسطی امریکا کے ملک ایل سلواڈور کے فٹبال اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھگدڑ کا واقعہ دارالحکومت سان سلواڈور میں دو مقامی فٹبال ٹیموں کے دوران ہونے والے میچ میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق میچ کے دوران تماشائیوں کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی جس کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ متعدد زخمی ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھگدڑ اس وقت ہوئی جب شائقین نے دارالحکومت سان سلواڈور کے الیانزا اور ایف اے ایس ٹیموں کے درمیان میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں گھسنے کی کوشش کی۔
