16.1 C
Delhi
December 13, 2024
Hamari Duniya
دہلی

امیرجماعت اسلامی ہند نے ‘چلڈرن اسلامک آرگنائزیشن’ ویب سائٹ کا افتتاح کیا

Ameer Jamaat e Islami

نئی دہلی،07مارچ (ایچ ڈی نیوز )۔
جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے جماعت کے مرکز، نئی دہلی میں بچوں کی ایک ویب سائٹ https://cio-india.org/ کا افتتاح کیا۔ اس ویب سائٹ ’چلڈرن اسلامک آرگنائزیشن‘ ( سی آئی او ) کا افتتاح نائب امیر جماعت ایس امین الحسن کی نگرانی میں کیا گیا۔ آرگنائزیشن کے سکریٹری ماہر تعلیم سید تنویر احمد اور اسسٹنٹ سکریٹری خان مبشرہ فردوس (ایک کالج کی پرنسپل ) ہیں۔ اس موقع پر جماعت کے کئی سینئر ذمہ داران موجود تھے۔ ’سی آئی او‘ میں 5 سال سے 14 سال کی عمر تک کے بچے رکنیت حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے قیام کا مقصد ہے اللہ اور اس کے رسولﷺ کی تعظیم و محبت ، اسلامی جذبے و اخلاقی اقدار و مضبوط عقائد کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ انفرادی و اجتماعی زندگی میں دین قائم کرنے کے لئے اجتماعی زندگی گزارنے کا شعور پیدا کرنا۔ ا?رگنائزیشن کے دیگر مقاصد میں طالب علم کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانا، ان کی قابلیت، شناخت اور نشو و نما کو نکھارنے میں مدد کرنا شامل ہے۔ بچوں میں قائدانہ صلاحیت ابھارنے کے لئے تنظیم کے لیڈروں کا انتخاب ممبر بچوں میں سے ہی کیا جائے گا اور بچے ہی اس کو چلائیں گے۔ البتہ بالغ افراد ان کی رہنمائی اور سرپرستی کریں گے، کیونکہ مذکورہ عمر کے بچوں میں کسی بھی چیز کو صحیح طریقے سے سمجھنے اور فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کا پختہ شعور نہیں ہوتا ہے۔ لہٰذا ’سی آئی او‘ کے نابالغ لیڈروں کو ان کے روز مرہ کے کام میں سرپرستوں کا تعاون حاصل رہے گا۔
آرگنائزیشن میں 10 سال تک کے بچوں کے لئے مشترکہ سرگرمیاں ہوں گی، جبکہ 10سال سے زیادہ عمر کے بچوں کی سرگرمیاں صنفی اعتبار سے علاحدہ ہوں گی اور ان کے کلاسوں میں اساتذہ بھی انہی کی جنس کے مطابق ہوں گے۔ غرض ’سی آئی او‘ ایک ایسی تنظیم ہے جہاں بچے ایک دوسرے کے ساتھ مل جل سکتے ہیں، اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو پروان چڑھا سکتے ہیں اور دوسروں کے لئے ہمدرد و مددگار کیسے بنیں؟ ، اس کی مہارت حاصل کر سکتے ہیں۔ ’سی آئی او‘ بچوں کو تنہائی اور موبائل فون پر انٹرنیٹ کے بہت زیادہ جنون سے دور کرے گااور انہیں حقیقی دنیا سے متعارف کرائے گا۔ اس پروگرام کو بچوں کے مزاج اور ان کی ضروریات کے مطابق بنایا گیا ہے۔

Related posts

جامعہ نگر کے آئی ایس ٹی سی میں کیریئر گائیڈنس پروگرام کا انعقاد

Hamari Duniya

مہندیاں قبرستان میں پھر چلے گا بلڈوزر، امیرو یوا بریگیڈ کو ہائی کورٹ سے ملی بڑی کامیابی

Hamari Duniya

اوکھلا اسمبلی حلقہ شاہین باغ کے مسائل پر ویلفیئر پارٹی کی میٹنگ

Hamari Duniya