اعظم گڑھ،11 فروری (عبد الرحیم شیخ ؍ایچ ڈی نیوز)
معروف سماجی کارکن محمد طاہر شیخ ساکن بیری ڈی نے اپنے گاؤں کے مدرسہ اسلامیہ چھوٹا پروا جامع مسجد کے دو بچّوں مرزا فہیم احمد ولد مرزا محمد اسلم بیگ ،طہ ولد عتیق احمد کو آج بعد نماز ظہر مدرسہ پہنچ کر دو بچّوں کو سائیکل اور دیگر انعامات سے نواز کر انکی حوصلھ افزائی کی ۔
شیخ موصوف نے کہا کہ ہمارا مقصد سماج کے اُن بچّوں کی حوصلھ افزائی کرنا ہے جو تعلیم کے میدان میں بلندیاں حاصل کر رہے ہیں ۔آئندہ بھی جو بچّے حافظ ،مولوی ،مفتی بنتے ہیں یا اسکے علاوہ تعلیم کے اور شعبوں کے نمایاں کار کردگی پیش کرتے ہیں اُن سبھی کو ہماری طرف سے انعامات سے نوازا جائے گا ۔خوش نصیب ہیں وہ والدین جنکے بچّے حافظ قرآن ہوئے ۔ اس موقع پر حافظ محمد مشرف ،اقبال احمد ،ندیم احمد ،طارق سکندر ،مرزا ابو شھمہ ،مِرزا مسٹر بیگ کے علاوہ مدرسہ کے طلبہ موجود تھے ۔