17.1 C
Delhi
December 11, 2024
Hamari Duniya
Breaking News

پہلا دو روزہ کل نیپال مسابقہ حفظ قرآن کریم اختتام پذیر

Nepal
مسابقہ حفظ قرآن کا مقصد مسلمانوں میں قرآن کریم کے تئیں دلچسپی پیدا کرنا اورقرآن کریم كے حفظ كا شوق دلانا ہے: مولانا صلاح الدین لیث مدني

کاٹھمنڈو سے زاھدآزاد جھنڈانگری کی  خصوصی رپورٹ

سعودی وزارت برائے اسلامی ودعوتی امور کے زیرِ اہتمام اور سعودی سفارت خانہ نیپال و مسلم کمیشن نیپال کے مشترکہ تعاون سے دو روزہ کل نیپال مسابقہ 10/11فروری دو دن تک
ہوٹل ماریوٹ کے پر شکوہ و عالی شان ہال میں جاری رہا ۔پروگرام کا افتتاح محترم سعد بن ناصر ابو حيمد سفیر سعودی عرب برائے نیپال نے کیا۔ آپ نے نیپال کے مختلف اضلاع سے کئی مدارس اسلامیہ اور مدارس تحفیظ القرآن الكريم سے آئے ہوئے حفاظ کرام کےلئے اپنے نیک خواہشات کا اظہار فرمایا۔ سعودی ایمبسی دہلی سے شیخ بدرالعنزی و شیخ عبد اللطیف الکاتب حفظہما اللہ خصوصی طور پر موجود تھے ان خیالات کا اظہارمولانآ صلاح الدین مدنی نے خصوصی نمائندے سے کیا۔
اور آپ نے آگے فرمایا ۔“اس عظیم الشان مسابقہ کو چار زمروں میں تقسیم کیا گیا تھا
پہلے دن چوتھا زمرہ: انتیسواں اور تیسواں پارہ.
اس زمرے کو بھی دو شعبوں میں تقسیم کیا گیا ہے
برائے طلبہ (الف)اس شعبہ کے مشرف صلاح الدین لیث محمد مدنی اور حکم ۔1-ڈاکٹر عبد الغنی القوفی ۔2-محمد سلمان ۔3-محمد جبریل ۔
گروپ (ب)اس کے مشرف پرویز عالم یعقوب مدنی ۔اورحکم 1-اشفاق احمد سنابلی ۔2-انعام اللہ مدنی 3-مسیح اللہ مدنی ۔تعداد طلبہ (47).
برائے طالبات (الف)اس شعبہ کے مشرف مولانا قمرالدین مدنی تھے اور حکم کے فرائض(1)ریاض الحق مدنی(2)ضیاء الرحمن سلفی (3)اسرار الحق قاسمی حفظہم اللّٰہ نے انجام دیئے.
برائے طالبات (ب)اس شعبہ کے مشرف مولانا مجیب الدین مدنی تھے اور حکم کے فرائض(1)سلمان فرقانی(2) جمیل احمد مدنی(3) نور الہدی انصاری حفظہم اللّٰہ نے انجام دیئے.تعدادطالبات (77).
دوسرے دن پہلا زمرہ مکمل قرآن کریم مسابقہ کا آغاز ہوا جس میں (50 )طلبہ شامل رہے
پہلا زمرہ مکمل قرآن کریم گروپ (أ) کے مشرف صلاح الدین خان لیث محمد مدنی تھے جبکہ حکم کے فرائض ڈاکٹرعبدالغنی القوفی مدنی’محمد سلمان ‘جبرائیل حفظہم اللہ نے انجام دیئے۔
پہلا زمرہ مکمل قرآن کریم گروپ (ب) کے مشرف پرویز یعقوب مدنی تھے اور حکم کے فرائض اشفاق احمد سنابلی’انعام اللہ مدنی’مسیح اللہ نعمانی حفظہم اللہ نے انجام دیئے.
دوسرا زمرہ (20 )پارہ ‘متسابقین طلبہ کی تعداد کل (50) تھی اس کے مشرف مولانا قمرالدین مدنی تھے اور حکم کے فرائض ریاض الحق مدنی’ضیاء الرحمن سلفی’اسرار الحق قاسمی حفظہم اللہ نے انجام دیئے.
تیسرا زمرہ (10 )پارہ
ممتسابقین طلبہ کی تعداد (50) تھی اس کے مشرف مولانا مجیب الدین مدنی تھے جب کہ حکم کے فرائض مولانا سلمان فرقانی’جمیل احمد مدنی’نور الہدی انصاری حفظہم اللہ انجام دے رہے تھے
واضح رہے کہ مسابقہ کے نقد انعامات کی مجموعی رقم (14399) امریکی ڈالر تقریبا انیس لاکھ نیپالی روپئے کے مساوی ہے یہ حاملین قرآن کی تعظیم وتکریم ہے۔اس طرح کے پروگرام میں حکومت سعودی عرب خطیر رقم خرچ کرتی رہی ہے۔ مولانا صلاح الدین لیث مدنی نے کہا کہ حکومت سعودی پورے عالم میں وقتا فوقتا اس طرح کے مسابقے کراتی رہتی ہے۔اور یہی چیز خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان حفظہما اللہ کی قرآن کریم سے گہری دلچسپی اور اہتمام بالغ کا عظیم مظہر ہے۔

مولانا صلاح الدین لیث مدني
مولانا صلاح الدین لیث مدني

مولانا صلاح الدین لیث مدني نے مزید کہا کہ مسابقہ حفظ قرآن کا مقصد مسلمانوں میں قرآن کریم کے تئیں دلچسپی پیدا کرنا اور اس آسمانی كتاب كے حفظ كا شوق دلانا ہے تاكہ وہ قرآنی تعليمات كو اپنی زندگی میں نافذ كر سكیں اور قرآن کریم سے اپنا رشتہ بنائے رکھیں۔ بلاشبہ مملکت توحید کا یہ کارنامہ لائق صد ستائش ہے۔ اس سے پوری دنیا کے مسلمان مستفید ہوتے ہیں اور اس مسابقے کی وجہ سے حفظ قرآن کے تئیں مسلمانوں میں کافی بیداری آتی ہے، ہر جگہ اچھے اچھے حفاظ پیدا ہوتے ہیں ‘بارالہ اس حکومت کو تادیر قائم و دائم رکھے اور حاسدین کے شر سے محفوظ رکھے، اور مملکت سعودی عرب کے دینی و ملی خدمات کو قبول فرمائے ۔ آمین یا رب العالمين.

Related posts

مجھے دو تین دن کے اندر جیل میں ڈالنے کی تیاری کررہی ہے مودی حکومت:منیش سسودیا

Hamari Duniya

اترپردیش میں فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم، او بی سی ریزرویشن منسوخ

Hamari Duniya

لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں ہریانہ اور یوپی کے اعلیٰ حکام کی میٹنگ

Hamari Duniya