6.1 C
Delhi
December 11, 2024
Hamari Duniya
مضامین

آل نیپال مسابقہ قرآن مجید مملکت سعودی عرب کا ایک تحسین عمل

Inamullah Madani 

انعام الله محمد شفيق المدنى
مدرس جمعية التوحيد الخيرية بجوا نيبال

مملکت سعودیہ عربیہ کتاب و سنت کی ترویج و اشاعت نیز توحید کی آبیاری کرنے والا اس دھرتی کا سب سے اچھا ملک ہے، مملکت توحید سے اٹھنے والی روشن کرنوں سے پوری دنیا روشن ہے، یہ ایک ایسا ملک ہے جس کی دینی و انسانی خدمات بے شمار ہیں۔ مملکت سعودی عرب کی جانب سے ہونے والی قرآن کریم کی خدمات لائق ستائش ہیں، سعودی عرب کے باوقار حکام نے قرآن کی نشر و اشاعت کے لیے باقاعدہ مدینہ منورہ میں شاہ فہد قرآن پرنٹنگ کے نام سے ایک بڑا ادارہ قائم کیا ہے جہاں سے قرآن مجید کا مختلف زبانوں میں ترجمہ وتفسیر چھاپ کر تقسیم کیا جاتا ہے۔ اسی طرح قرآن مجید کی خدمت کیلۓ سعودی عرب کی طرف سے اندرون ملک کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک میں حفظ قرآن کا مسابقه کروایا جاتا ہے۔ سال رواں 2024 میں 10-11 فروری کو سعودی حکومت کی جانب سے سعودی سفارت خانے اور مسلم آیوگ کے مشترکہ تعاون سے ملک کی راجدھانی کاٹھمانڈو میں بڑے تزک و احتشام کے ساتھ انعامی مسابقه کا پہلا دن انتہائی خیر وخوبی سے تماما ہوا۔ فللہ الحمد
یہ کل نیپال پر منعقد ہونے والا مسابقہ کل چار زمروں پر مشتمل تھا پہلے زمرے میں مکمل قرآن ، دوسرے میں 20 پارے ، تیسرے میں 10 پارے اور چوتھے زمرے میں 29-30 پارے شامل ہیں۔ آخری زمرے میں طلبہ کے علاوہ ملک کی طالبات بھی شریک ہوئیں ۔ زمرہ اول میں پہلا انعام 2666 امریکی ڈالر دوسرا انعام 1333 امریکی ڈالر تیسرا انعام 700 امریکی ڈالر، اور زمرہ دوم میں پہلا انعام 1600 امریکی ڈالر، دوسرا انعام 800 امریکی ڈالر، تیسرا انعام 700امریکی ڈالر، زمرۂ سوم میں پہلا انعام 650 امریکی ڈالر، دوسرا انعام 500 امریکی ڈالر اور تیسرا انعام 400 امریکی ڈالر اور چوتھے زمرہ میں میں لڑکوں کے لیے پہلا انعام 500 امریکی ڈالر، دوسرا انعام 400 امریکی ڈالر، تیسرا انعام 350 امریکی ڈالر، اور لڑکیوں کے لیے پہلا انعام 1200 امریکی ڈالر، دوسرا انعام 1000 امریکی ڈالر، تیسرا انعام 800 امریکی ڈالر، چوتھا انعام500 امریکی ڈالر اور پانچواں انعام300 امریکی ڈالر مختص کیا گیا ہے۔ اس مسابقے کے شاندار انعقاد کے لیے شاہ سلمان بن عبد العزیز حفظہ اللہ اور ولی عہد محمد بن سلمان حفظہ اللہ اور وزیر برائے دینی امور شیخ عبد اللطیف بن عبد العزیز آل الشیخ حفظہ اللہ اور سفارت سعودی عرب کے تمام ارکان مبارک باد کے مستحق ہیں، اللہ اس عمل کو قبول فرمائے اور سعودی حکومت کو اس کا بہترین بدلہ دے۔ آمین

Related posts

خدمت قرآن مجید: مملکت سعودی عرب کا طرۂ امتیاز: کل نیپال مسابقہ حفظ قرآن مجید کے تناظر میں

Hamari Duniya

سماجی زندگی میں خاندانی نظام اور اس کے مسائل

Hamari Duniya

ممبئی کی عام لوکل کی قیمت پر اے سی لوکل

Hamari Duniya