9.1 C
Delhi
December 13, 2024
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں

دوسرا کل نیپال مسابقہ قرآن کریم 21/22/دسمبر کو راجدھانی کاٹھمنڈو میں منعقد ہوگا

Nepal Saudi Quran Musabqa

مولانا زاہد آزاد جھنڈانگری نے سعودی سفارت خانہ اور مسلم آیوگ کے مشترکہ تعاون سے منعقد ہونے والے دوسرے کل نیپال مسابقہ حفظ قرآن کیلئے حرمین شریفین کے مسلسل حمایت و تعاون کو سراہا

جھنڈا نگر،13 نومبر(ہشام زاہدی( ایم اے علیگ)۔سعودی سفارت خانہ نیپال ومسلم کمیشن نیپال کے مشترکہ تعاون سے منعقد ہوگا دوسرا کل نیپال مقابلہ حفظ قران کریم ۔
ان خیالات کا اظہار مشرف جامعہ خدیجۃ الکبریٰ مولانا زاہدآزاد جھنڈانگری نے خادم حرمین شریفین کی جانب سے اس مقابلے کی مسلسل حمایت و تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کی تعلیمات کی ترویج واشاعت کے لئے یہ خدمت و کاوش مملکت کی سعی کا مظہر عظیم ہے۔ زاھدآزاد جھنڈانگری کے مطابق یہ مقابلہ نیپال بھر کے مسلم نوجونوں طلباء وطالبات کو نہ صرف قرآن حفظ کرنے کی ترغیب دیگا بلکہ قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے والی نسل کی پرورش میں بھی اہم رول ادا کرے گا ان شاءاللہ۔
یہ عظیم الشان مسابقہ 21/22۔دسمبر 2024/کاٹھمنڈو میں منعقد کیا جایے گا ان شاءاللہ۔جو چار زمروں میں ہوگا
پہلا زمرہ ۔مکمل قران کریم ۔
دوسرا زمرہ۔15/پارے قران کریم ۔
تیسرا زمرہ۔ 5/پارے قران کریم ۔
چوتھا زمرہ
تیسرے 5/پارے اور چوتھے زمرے 29/اور تیس پارے کا ہوگا ۔
تیسرے اور آخری زمرے میں ملک کی وہ ہونہار طالبات کی شرکت ہوگی جنہیں شروع کے پانچ پارے و آخر کے دو پارے یاد ہوں گے 29/30/پارے
انہیں انعامات( دولار )ڈالر کی شکل میں عطا کئے جائیں گے
پہلا انعام 3000.ڈالر
دوسراانعام ۔1800/ڈالر
تیسرا انعام۔1200/ڈالر ۔ اس کے علاوہ ہر ہر زمروں میں انعامات رکھے گئے ہیں تفصیلات آپ اشتہار میں دیکھیں
۔یقینا یہ انعامات مدارس اسلامیہ کے طلباء کے لئے کسی نعمت غیر مترقبہ سے کم نہی ہے
عزیزان گرامی یہ مقابلے کا زمانہ ہے ۔اس مقابلے میں جس نے جتنی محنت کی وہ اتنا ہی کامیاب ہوگا ۔
زاھدآزاد جھنڈانگری نے آگے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ ۔سعودی عرب میں خادم الحرمین الشریفین کی جانب سے ان مقابلوں کی شروعات کب ہوئی۔
1399ہجری میں ان مقابلوں کے آغاز کے بعد اب تک رواں برس سب سے زیادہ ممالک نے ان مقابلوں میں شرکت کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 43 ویں کنگ عبد العزیز عالمی مقابلہ براۓ حفظ، تلاوت اور قرآن پاک کی تفسیر کے منعقدہ اس یونٹ میں 117 ممالک سے 166 شرکاء نے حصہ لیا۔ ان مقابلوں کی مجموعی انعامی رقم 40 لاکھ ریال تھی۔ ابتدائی اور آخری مقابلہ کے کوالیفائر میں ای ججنگ کا استعمال کیا گیا تھا۔
مقابلے کا نتیجہ اس طرح رہا :
پہلا زمرہ میں پہلی پوزیشن لانے والا: سعودی ناگرک ایوب بن عبد العزیز الوہیبی، اسے 500000 ریال بطور انعام دیا گیا۔اسے آپ 23/سے ضرپ دیں تو کتنا بنے گا ۔
سیکنڈ پوزیشن حاصل کرنے والا: جزائر کے سعد بن سعدی سالم، اسے 450000/ہزار ریال بطور انعام دیا گیا۔
تیسری پوزیشن حاصل کرنے والا: چاڈ کے ابوالحسن حسن اسے 400000/ ریال بطورِ انعام ملا۔
دوسرا زمرہ میں مملکت سعودی عرب کے عمار بن سالم الشہری نے پہلا مقام حاصل کیا اور 300000/ ریال کی رقم حاصل کی۔
دوسرا نمبر بحرین کے محمد بن عدنان العمری نے حاصل کیا اور 275000 ریال کی رقم حاصل کی۔
تیسری پوزیشن سوریہ سے تعلق رکھنے والاعبد العزیز بن مالک اطلی نے حاصل کی اور انہیں 250000 ریال کی رقم ملی۔
تیسرا زمرہ میں پہلا نمبر صومالیہ سے تعلق رکھنے والے محمد بن ابراہیم محمد نے حاصل کیا اور اسے 200000 کی رقم بطور انعام ملی۔ دوسری پوزیشن سویڈن کے شعیب بن محمد حسن نے حاصل کی اور اسے 190000 دی گئی۔ تیسرا نمبر حاصل کرنے والے بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے فیصل احمد کو 180000 ریال کی رقم دی گئی۔ اور چوتھے نمبر پر فائز انڈونیشیا کے محمد موفید العزہ کو 170000 ریال کا انعام دیاگیا۔ اور پانچویں نمبر پر لیبیا سے تعلق رکھنے والے سراج الدین معمر کینیڈین کو 160000 کی رقم دی گئی۔
چوتھی کٹیگری میں پہلی پوزیشن سینیگال کے محمد غای نے حاصل کی اور اسے 150000 ریال کی رقم دی گئی۔ دوسری پوزیشن لیبیا حاتم عبد الحمید فلاح نے حاصل کی اور اسے 140000 رقم ملی۔ تیسری پوزیشن یوگنڈا سے یاسین عبد الرحمن نے حاصل کی اور اسے 130000 ریال کی رقم ملی۔ چوتھے نمبر پر بنگلہ دیش کے مشفق الرحمن فائز ہوۓ اور اسے 120000 ریال دی گئی۔ پانچویں نمبر پر صومالیہ کے عب القادر یوسف محمد تھے اور اس نے 110000 کی رقم وصول کی۔
پانچویں زمرہ میں پہلی پوزیشن ری یونین سے تعلق رکھنے والا الیاس عبدو نے حاصل کی اور اسے 65000 ریال کی رقم ملی۔ دوسری پوزیشن ہندوستان سے ابراہیم شہبندری نے حاصل کی اور اسے 60000 ریال کی رقم ملی، تیسرا نمبر ہالینڈ سے مروان بن شلال نے حاصل کیا اور اسے 55000 ریال ملی، اور چوتھا مقام بوسنیا ہرسک سے تعلق رکھنے والے مصطفیٰ سنانوفیچ نے حاصل کیا اور اسے 50000 ریال کی رقم دی گئی، اور پانچویں نمبر پر فائز شمالی مقدونیہ سے تعلق رکھنے والے حسیب امر اللہ کو 45000 ریال بطورِ انعام دیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اسلامیہ شیخ ڈاکٹر عبد اللطیف آل الشیخ نے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی تعریف کی، انہیں مبارکبادی دی اور قرآن وسنت کی تعلیمات عمل کرنے کی رغبت دلائی اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھنے کی تلقین کی۔
ہم اس عظیم الشان مبارک مقابلے کے انعقاد پر شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر شؤون اسلامیہ ڈاکٹر عبد اللطیف آل الشیخ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ خادم حرمین شریفین اور ولی عہد شہزادہ کے نیک اعمال کو قبول فرماۓ اور مملکت سعودی عرب کو شر وفساد سے محفوظ رکھے۔اس پروگرام کے آرگنائزر ۔صدر مسلم آیوگ محترم شمیم میاں انصاری و معاون خصوصی محترم مرزاارشد بیگ ۔اس پروگرام میں معاونت کے لئے دلی شکریہ کے مستحق ہیں
مسلم آیوگ نیپال نے گزشتہ سال ماضی قریب میں ہی پہلا مقابلہ قران کریم اپنی ہی نگرانی منعقد کیا تھا مسلم کمیشن نیپال کو اس قسم کے پروگرامس کے انعقاد کا تجربہ بخوبی ہے ۔اللہ ان کی خدماٹک شرف قبولیت بخشے آمین۔

Related posts

نیپال:بیلہا ضلع سرہا میں عیددھوم دھام سے منائی گئی، محمد مصطفیٰ کعبی ازہری نے پڑھائی عیدالفطر کی نماز

Hamari Duniya

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے متعلق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے دعویٰ سے کہرام نیویارک

Hamari Duniya

چین کا روسی فوج کے ساتھ مشق میں حصہ لینے کا اعلان

Hamari Duniya