14.1 C
Delhi
January 26, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

آل انڈیا سنی جمعیۃ العلما کے دفتر میں امام جلال الدین سیوطی کے مزار کے انہدام پراحتجاجی نشست، حکومت مصر فورا مزار پاک کی تعمیر کرے : مولانا معین میاں

All India Sunni Jamiat Ulama

 ممبئی، 24؍ستمبر:آل انڈیا سنی جمعیۃ العلما کے دفتر میں ایک عبقری شخصیت امام جلال الدین سیوطی کے مزار پاک کے منہدم پر علمائے کرام کی ایک احتجاجی نشست منعقد کی گئ جس کی صدارت پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ مولانا الحاج الشاہ السید معین الدین اشرف الاشرفی الجیلانی سجادہ خانقاہ عالیہ کچھوچھہ مقدسہ ، صدر آل انڈیا سنی جمعیۃ العلما نے فرمائی اور پروگرام کی سر پرستی اسیر مفتی اعظم بانی رضا اکیڈمی الحاج محمد سعید نوری ،نائب صدر آل انڈیا سنی جمعیۃالعلما نے کی ۔ معین المشائخ نے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی حرکت سے حکومت مصرنے مسلمانوں کے جذبات کو تکلیف پہونچائی ہے ۔ حکومت مصر کو چاہئے کہ فورا مزار پاک کی تعمیر کرے ۔

معین المشائخ نے ایسی علمی عبقری شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپ نے تقریبا پانچ سو کتابیں تصنیف کی ہے ۔ آپ کی مشہور زمانہ کتاب ، تفسیر جلالین شریف ، تمام مدارس اسلامیہ میں پڑھائی جاتی ہے ، تاریخ الخلفا ء ، قرآن کی تفسیر در منثور بھی کافی مقبول ہے ۔ آپ عالم ، مصنف ، مفسر ، مورخ کے ساتھ ساتھ ایک ولی کامل اور عاشق رسول بھی تھے ۔ آپ کا مزار پاک ایک عرصہ دراز سے مرجع خلائق بنا ہوا ہے ۔ مسلمان عقیدت سے آپ کے مزار پر حاضر ہوتے ہیں ۔ آخر میں معین المشائخ نے کہا کہ اس سلسلے میں مصری کونسل سے رابطہ کیا جائے گا ۔ بانی رضا اکیڈمی الحاج محمدسعید نوری نے کہا کہ ا یسی عبقری شخصیت کے مزار کو ڈھانا مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنا ہے۔ آپ نے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئےکہا کہ یہ سب یہودو نصاری کے اشارے پر ہورہا ہے ۔ راستہ بنانے کے بہانے مزرات کو منہدم کرنا انتہائی گھٹیاحرکت ہے جب کہ فلائی اور کے ذریعہ راستہ بنا یا جا سکتا ہے ۔ ایسی مقدس ہستی کے مزار کو منہدم کرنا مسلمان کبھی براداشت نہیں کر سکتا ۔الحاج محمدسعید نوری نے کہا کہ بہت جلد مصری کونسل کوایک میمورنڈم پیش کریں گے کہ مزار کی انہدامی کارروائی روک کر نقصان شدہ عمارت کو دوبارہ تعمیر کرے ۔

مسجد قبا ء کے خطیب و امام مولانا امان ا للہ رضا نے سخت ناراضگی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسلم ممالک کو اس کے خلاف آواز بلند کر نےکی ضرورت ہے ۔ آپ نے مزید کہا کہ مزارات کے ڈھانے کا سلسلہ سعودی حکومت نے شروع کیا تھا جو انتہائی قابل مذمت ہے ۔آج مصری حکومت نے امام جلال الدین سیوطی کے مزار پاک پر انہدامی کارروائی کر کے تمام مسلما نوں کے دلوں کو تکلیف پہونچائی ہے ۔ مولانا خلیل الرحمن نوری نے کہا کہ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ امام جلال الدین سیوطی ایک جید عالم دین اور مورخ اور ولی تھے ۔ ان کے مزار کو ڈھانا ہم سبھوں کے لئے باعث تکلیف ہے ۔ ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ تمام علما نے اس انہدامی کارروائی کے خلاف مذمت کی ۔

Related posts

صفا پبلک اسکول ملیح آباد کے بچوں نے سی بی ایس ای بورڈ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا

Hamari Duniya

IICC Voice President Welcome: سرسید وچار منچ نے انڈیا اسلامک سینٹر کے نائب صدر محمد فرقان کو دیا استقبالیہ

Hamari Duniya

صحافی و معلم فیروز خان فیروزؔ کی دختر رشتہ ازدواز سے منسلک

Hamari Duniya