20.1 C
Delhi
November 4, 2024
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کے قومی صدر شبیر احمد انصاری او بی سی یودھاایوارڈ سے سرفراز

Shabbir Ahamd

ممبئی17جولائی(ایچ ڈی نیوز)۔

بکر قصاب جماعت کی جانب سے ، بکر قصاب جماعت خانہ چمنابوچر اسٹیٹ، دو تاکی میں آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کے قومی صدر شبیر احمد انصاری کو او بی سی یودھا کا ایوارڈ دے کر اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ایم ایل اے آمدار امین پٹیل، بکر قصائی جماعت کے صدر بشیرقاسم، شاہنواز تھانہ والا، این سی پی کے آصف قریشی، باندرہ جماعت کے صدرخٹک سہارا صدر نوید جادھو، حسن موچھڑ، عرفان قریشی، ممبئی باندرہ قصائی جماعت کے تمام ذمہ دار سمیت آل انڈیا او بی سی آرگنائیزشین کے نائب صدر غفران احمد انصاری ،ریاستی سکریٹری عیسی کھڑگے ،سرفراز سالار موجود تھے۔
واضح رہے کہ ’’شبیر احمد انصاری ہندوستان کے مایہ ناز ہستی ہیں جنہوں نے طویل عرصے سے مسلم او بی سی تحریک چھیڑ رکھی ہے جس سے لاکھوں مسلمانوں کو فائدہ ہوا ہے اورمہاراشٹر سمیت متعدد ریاستوں میں ان کی تحریک کی وجہ سے مسلم او بی سی کو سرکاری مراعات حاصل ہوئے ہیں۔‘‘
 بکر قصائی جماعت کے صدر بشیرقاسم نے کہا کہ پسماندہ برادریوں کیلئے کام کرنے کا ہر کوئی دعوی کرتا ہے لیکن زمینی سطح پر وہ بالکل ناکام ہوتے ہیں بلکہ وہ صرف اپنے مفاد کیلئے پسماندہ برادریوں کا رہبر بننے کی کوشش کرتے ہیں ۔لیکن شبیر احمد انصاری وہ ہستی ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کا مقصد ہی پسماندہ برادریوں کو سماج میں اوپر اٹھانے کا بنا لیا ہے۔برسوں میں اور کروڑوں میں اللہ تعالی ایسا مخلص بندہ بھیجتا ہے ۔جن کی اپنی زندگی دورویش سے کسی طور کم نہیں ہے ۔یہ قوم کے ایک ایسے مجاہد ہیں جو اپنی پرواہ کئے بغیر قوم کو کو آگے بڑھانے کے لئے بڑھے جارہے ہیں ۔جن کی انتھک اور کڑی محنت سے وقت کی حکومتوں نے پسماندہ برادریوں کو مراعات دینا شروع کیا ،جس کا فیض دیکھا جا سکتا ہے ۔
اس موقع پر ایم ایل اے آمدار امین پٹیل نے کہا کہ شبیر احمد انصاریپسماندہ پچھڑے ،دبے کچلے لوگوں کی آواز ہیں،مسلم کمیونیٹی کی کئی پسماندہ ذاتوں کی سرٹیفیکٹ بنانے میں مدد سمیت ان کی حقوق کی لڑائی لڑرہے ہیں ۔الحمد اللہ ان کی کوششیںہمیشہ کامیاب ہوئیں ہیں ،اور مختلف سرکاری نوکریوں میں مسلم او بی سی نوجوانوں کے لیے راستہ ہموار ہوئیں ہیں اور مسلم او بی سی برادری معاشی اعتبار سے مضبوط ہوئے ہیں۔شبیر احمد انصاری کے زیر انتظام آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کی شاخیں نہ صرف مہاراشٹر بلکہ دہلی سمیت ہندوستان کے کئی مقامات پر شروع کی گئی ہیں ۔‘‘
اس موقع پر شبیر احمد انصاری نے کہا کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے ہمیں سماج کی خدمت کے لیے منتخب کیا ہے ،یہ ہمارے لیے بہت بڑی سعادت کی بات ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہماری خدمات کو قبول فرمایے اور ہماری قوم کے پسماندہ برادری کواوپر اٹھانے میں ہماری مدد کرے ۔آمین

Related posts

شامی موبائل شاپ کے افتتاح کے موقع پر خون عطیہ بیداری پروگرام کا انعقاد

Hamari Duniya

سی بی ایس ای کے نتائج میں طلبہ کی اچھی کارکردگی سے لوگوں میں خوشی کی لہر

زبیر راؤ کے12ویں میں 86 فیصد نمبر حاصل کرنے پر کنبے میں خوشی کا ماحول:

Hamari Duniya

 ممبئی میں طبّی کانگریس (مہاراشٹر) کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Hamari Duniya