17.1 C
Delhi
January 18, 2025
Hamari Duniya
دہلی

مسلمان سو فیصد اپنے ہر بچے اور بچی کی تعلیم کے تعلق سے سنجیدہ ہوں،آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کا تعلیمی کارواں دہلی پہنچا

Maulana Yaqoob Buland Shahri

نئی دہلی،10 دسمبر(ایچ ڈی نیوز)

آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کا تعلیمی کارواں 9 دسمبر بروز ہفتہ نماز ظہرمیں جامع مسجد عمرابو الفضل پہنچا جہاں مسجد کے ذمہ دار ساتھی مبلغ تبلیغ حاجی محمد فاروق میرٹھی اور ڈاکٹر مولانا رئیس احمد مظاہری سے خصوصی ملاقات کی اور فروغ تعلیم اور بچوں کی تعلیم و تربیت کے تعلق سے تبادلہ خیال ہوا ۔ بعد نماز ظہر مسجد میں تعلیم کو عام کیجئے کے پمفلیٹ تقسیم کیے گئے جن میں لکھا ہوا ہے بیٹی پڑھے گی ماں پڑھے گی،ماں پڑھے گی نسلیں پڑھیں گی اور پھر حاجی محمد عرفان اعظمی  کے دولت خانے پر دوپہر کا کھانا کھایا تھوڑی دیر آرام کیا،عصر کی نماز مولانا لقمان ربانی  کا مدرسہ صفہ لتحفیظ القرآن مین روڈ ابو الفضل کی مسجد میں ادا کی وہاں بھی تعلیم کو عام کیجئے کے تعلق سے نمازیوں میں پمفلیٹ تقسیم کیے گئے۔ اس کے بعد مغرب کی نماز نثار مسجد شاہین باغ اور عشاء کی نماز محمدی مسجد شاہین باغ میں ادا کی جہاں مسجد کے امام و خطیب مفتی سخاوت  قاسمی اور قاری محمد عباس سے ملاقات کی۔

بورڈ اور تعلیمی کارواں کے اغراض و مقاصد سے با خبر کیا درخواست کی آپ ائمہ حضرات زیادہ سے زیادہ بچیوں کے داخلے جامعۃ الطیبات سہارنپور میں کرائیں، تمام مساجد میں تعلیم کو عام کیجئے کی اپیل کے پرچے تقسیم کیے گئے تاکہ عوام کے اندر خاص طور سے امت مسلمہ کے اندر تعلیمی بیداری پیدا ہو اور مسلمان سو فیصد اپنے ہر بچے اور بچی کی تعلیم کے تعلق سے سنجیدہ ہوں انہیں تعلیم یافتہ بنائیں بقول مولانا سید ابو الحسن علی ندوی رحمۃ اللہ علیہ کہ اس وقت تک ہماری ذمہ داری پوری نہیں ہو سکتی، جب تک مسلمان اپنے بچوں کے کھانے، کپڑے، مکان، شادی،بیاہ بیماری زندگی کی تمام ضروریات پر حصول تعلیم اور نیک تربیت کو ترجیح نہ دے ہماری ذمہ داری پوری نہیں ہو سکتی۔ اسی فرض کو محسوس کرتے ہوئے آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کے خدام الحمدللہ اپنے وسائل بھر چھوٹے پیمانے پر ہی سہی لیکن روزانہ مسلسل تقریر کے ذریعے تحریر کے ذریعے خصوصی ملاقاتوں کے ذریعے عورتوں کے اندر پروگرام منعقد کر کے اس مشن نبی صلی اللہ علیہ وسلم میں لگے ہوئے ہیں قارئین سے دعا کی درخواست ہے۔ اللہ تعالی ان کوششوں کو قبول فرمائے بارآور فرمائے، اور اللہ تعالی ان کوششوں کی جو ضروریات ہیں وہ اپنے کرم خاص سے پورا فرمائے قدم قدم پر اللہ تعالی مدد و نصرت فرمائے اہل خیر کے قلوب متوجہ ہوں اور اہل شر سے اللہ تعالی بورڈ کے اس تعلیمی کارواں کی بورڈ کے تمام ارکان کی امت مسلمہ کے ہر فرد کی خاص طور سے جو حضرات تعمیر ملک و ملت میں مصروف عمل رہتے ہیں ان کی حفاظت فرمائے۔
آج تعلیمی کارواں حاجی محمد یونس ایم،ایل،اے صاحب کے مکان گلی نمبر 6 رمیش پارک لکشمی دہلی میں رہیگا جہاں بعد نماز ظہر ایک نمائندہ میٹنگ منعقد ہوگی جس میں آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کے ممبران اور دیگر ملی تنظیموں کے ذمہ داران شریک ہونگے ۔انشاء اللہ

Related posts

معیاری تعلیم اور بہتر روز گار کا ضامن الامین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی

Hamari Duniya

اسقاط حمل اخلاقی جرم ہے: جماعت اسلامی ہند

Hamari Duniya

دہلی حکومت کے ذریعے فیس ری فنڈ اسکیم کی آخری تاریخ میں توسیع

Hamari Duniya