12.1 C
Delhi
December 14, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

مسلمان شادیوں میں فضول خرچی سے بچیں اور اپنی نسلوں کی تعلیم و تربیت پر خرچ کریں:مولانا یعقوب بلندشہری

Maulana Yaqoob Buland Shehri

ممبئی، 09 جنوری (ایچ ڈی نیوز)۔

آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کا تعلیمی کارواں بروز پیر بتاریخ 8 جنوری کو مولانا خلیل احمد دیوا مظاہری استاد حدیث فلاح دارین ترکیسر کی دعوت پر منارا مسجد سورت پہنچا، جہاں بعد نماز عشاء صدر بورڈ مولانا محمد یعقوب بلند شہری نے حاضرین کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی مسلمانوں کے سامنے بہت سارے مسائل ہیں جن میں سب سے اہم مسئلہ اپنے اور اپنی نسلوں کے ایمان کو بچانے کا ہے شیطان لعین اپنی پوری طاقت کے ساتھ ہمیں اور ہماری نسلوں کو مرتد بنانے کی دن رات کوشش کر رہا ہے اور ہم خواب غفلت میں ڈوبے پڑے ہیں سبھی علماء کرام ائمہ مساجد ذمہ داران قوم کی ذمہ داری ہے کہ اپنے آپ کو اور اپنے اہل وعیال کو جہنم کی دردناک آگ سے بچانے کی کوشش کریں۔

مولانا بلند شہری نے کہا کہ اگر ساری قوم اپنے بچے اور بچیوں کی شادیاں سنت کے مطابق سادی کرنے والے بن جائیں اور ان میں خرچ ہونے والا کروڑوں روپیہ بچا کر اپنی نسلوں کی تعلیم و تربیت پر خرچ کریں تو ایک صالح معاشرہ وجود میں آسکتا ہے۔
پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں مولانا محمد انور مصری مظاہری، مولانا خلیل احمد دیوا مظاہری استاد حدیث ترکیسر، مولانا محمد امام و خطیب منارا مسجد سورت، نسیم بھائی سورتی، حاجی محمد عمر چاندی والا، قاری شاہجہاں سہارنپوری وغیرہ کے علاوہ کثیر تعداد میں مصلیان حضرات شریک رہے۔

Related posts

   اقلیتیوں کےلئے بند کئے گئے اسکالرشپ پروگرام کے خلاف بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے اٹھائی آواز

Hamari Duniya

Arvind Kejriwal Bail: عام آدمی پارٹی کے کنوینراروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے ملی ضمانت، لیکن دہلی کے وزیراعلیٰ کوراحت نہیں

Hamari Duniya

ملت کے مسائل کو لے کر امت شاہ کے حضور پیش ہوئے قوم کے بڑے رہنما

Hamari Duniya