17.1 C
Delhi
January 18, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کا تعلیمی کاروان جامعہ ملیہ اسلامیہ پہنچا، اساتذہ سے ملاقات

Maulana Yaqoob Bulandshehri

نئی دہلی، 16 دسمبر(ایچ ڈی نیوز)۔

آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کا تعلیمی کارواں بروز جمعہ جاوید فیضان صدیقی صاحب کی دعوت پر جامعہ ملیہ دہلی پہنچا جہاں جاوید صاحب اور دیگر جامعہ کے اساتذہ سے ملاقات کی اور وہی جو بورڈ کا پیغام ہے ہر بچہ پڑھے ہر بچی پڑھے ان حضرات سے درخواست کی کہ جامعہ کا بہت بڑا تعلیمی نظام ہے ہزاروں طلباء طالبات جامعہ سے تعلیم حاصل کرکے فارغ ہوکر نکلتے ہیں ان تمام فارغین کا استعمال تعلیم کو عام کرنے کیلئے کیا جائے ان تمام ہزاروں طلباء طالبات کے ذریعہ ہم تعلیم کی روشنی گھرگھر پہنچانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ اس کے بعد قاری محمد عباس صاحب امام و خطیب نثار مسجد شاہین باغ کی دعوت پر نثار مسجد پہنچے اور نماز جمعہ سے قبل حاضرین کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل آخرت میں اللہ تبارک وتعالیٰ بیٹیوں کے والدین اور امت کے تمام ذمہ داروں سے یہ‌ سوال کرے گا کہ آپ نے اپنے سماج‌ کی آدھی آبادی ( عورتیں،بچیاں ) ان کی تعلیم و تربیت کی طرف ان کے نیک صالح بننے کی طرف توجہ کی یا نہیں کی اس لیے کہ بچیوں کا پڑھنا اور بچیوں کی تربیت ہونا اس لئے بھی بہت ضروری ہے کہ بیٹی پڑھتی ہے تو ایک ماں پڑھتی ہے۔ ماں پڑھتی ہے تو نسلیں پڑھتی ہیں آج جس گود میں ہماری نسلیں ہماری اولادیں پیدا ہو رہی ہیں پل رہی ہیں بڑی ہو رہی ہیں پروان چڑھ رہی ہیں وہی ہماری نسلوں کی درسگاہیں ہیں خاص طور پر دینی تعلیم و نیک تربیت سے بالکل نا بلد ہیں جس کی وجہ سے بچپن سے ہی ہماری نسلوں کی طبیعت میں نیکی نہیں آپاتی ہے۔
نمازِ جمعہ کے بعد کل ہند تنظیم ائمہ مساجد کے چیئرمین مولانا محمد عمیر الیاسی صاحب کی خدمت میں حاضری ہوئی حضرت مولانا سے بھی اسی سلسلے میں گفتگو ہوئی کہ مولانا آپ ائمہ مساجد کی تنظیم کے ذمہ دار ہیں ہزاروں ائمہ آپ سے جڑے ہوئے ہیں براہ کرم توجہ کیجیے کہ ہمارے ائمہ نماز پڑھانے کے ساتھ ساتھ نائب رسول کا جو کردار ہے دعوت الی اللہ، اللہ کے بندوں کو اللہ کی طرف بلانا قوم و امت کی تعلیم و تربیت، صلاح و فلاح ان کے تمام حالات پر نگاہ رکھنا کہ امت کدھر جا رہی ہے کیا کر رہی ہے اللہ سے غفلت ہے یا اللہ کی طرف رجوع کر رہی ہے یہ ائمہ کی ذمہ داری ہے ائمہ اگرچاہیں تو مساجد کے ذریعہ سے سماج میں اصلاحی انقلاب لایا جاسکتا ہے۔ مولانا سے ملاقات کے بعد یہ تعلیمی کارواں مصطفیٰ آباد کے ایم،ایل،اے حاجی محمد یونس کے مکان پر پہنچا یہاں رات میں قیام کرکے آج صبح الحمدللہ اپنا دس روزہ تعلیمی،تربیتی، ملی، سماجی، دینی پروگرام اللہ کے فضل سے کامیابی کے ساتھ پورا کرکے سہارنپور کیلئے واپس روانہ ہو گیا ہے۔
دعاء فرمائیں اللہ تعالی یہ جو آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کی چھوٹی سی جہد مسلسل ہے یہ امت کی صلاح و فلاح اور خود ہماری بورڈ کے خدام کی صلاح و فلاح کا‌ ذریعہ بنے اللہ تعالی اس کی تمام نقل وحرکت کو قبول فرمائیں ۔ آپ حضرات سے دعاؤں کی درخواست ہے انشاءاللہ آج یہ دس روزہ کارواں کا سلسلہ سہارنپور پہنچ کر رک جائے گا آئندہ اگلے سفر کی جو ترتیب ہوگی آپ حضرات کو اطلاع کی جائے گی۔

Related posts

کانگریس نے اقلیتی شعبہ دہلی کے نائب صدرضیاءچودھری کو راجستھان کا آبزرور مقرر کیا

Hamari Duniya

بھارت کے شیراندور میں ڈھیر،ٹیم انڈیا کا اتنا برا حال کسی نے سوچا بھی نہیں ہوگا

Hamari Duniya

رام جنم بھومی مقدمہ: الہ آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عرفان سمیت چار ملزمین کی ضمانتیں منظور کیں

Hamari Duniya