29.8 C
Delhi
July 14, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

ملک کے موجودہ نفرت کی آگ کو خدمت خلق کے ذریعہ بجھایا جاسکتا ہے:مولانا محمد یعقوب بلند شہری

Maulana Yaqoob Buland Shehri

ممبئی، 13 جنوری(ہ س)۔
نمازِ جمعہ سے قبل حاضرین کو خطاب کرتے ہوئے صدر بورڈ مولانا محمد یعقوب بلند شہری نے کہا کہ اللہ تعالی نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ساری دنیا کے لیے رحمت بنا کر بھیجا اس لیے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ماننے والوں کو ایمان عقیدے کی سلامتی اور عبادات کے ساتھ ساتھ خدمت خلق کے میدان میں آگے آنا ہوگا وطن عزیز ملک میں رہنے والے لاکھوں کروڑوں ضرورت مندوں کی تمام ضروریات پورا کرنے کی کوشش کرنی ہوگی، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: زمین والوں پر رحم کرو آسمان والا تم پر رحم کرے گا۔
ملک کے موجودہ نفرت  کے ماحول میں خدمت خلق ہی ایک ایسا ذریعہ ہے کہ ہم جس کے ذریعے سے نفرت کی آگ کو بجھا سکتے ہیں جب ہم اللہ تعالی کے مظلوم اور محروم اور ضرورت مند بندوں کی دن رات مدد کریں گے خدمت کریں گے ان کے ساتھ حسن سلوک کریں گے تو اللہ تبارک و تعالی ہمارے اوپر بھی رحم کرے گا اور ہماری جان مال آبرو ایمان مساجد مدارس ادارے تنظیمیں خانقاہیں اور ہمارے ملک کی اللہ تعالی حفاظت کرے گا اللہ تعالی ہر چیز پر قادر ہے تو مسلمانوں کو چاہیے کہ مسلمان اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کو پڑھیں اس کو سمجھیں اور عملی طور پر اسے اپنی زندگی میں اتاریں، اسی کو فرمایا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے: خير الناس من ينفع الناس بہترین انسان وہ ہے جو دوسرے انسانوں کو نفع پہنچائے لہذا خدمت خلق اسلام کا بنیادی حصہ ہے جس کی طرف سے آج عام طور پر امت مسلمہ غافل ہے ہمیں اس طرف توجہ کرنی ہوگی فکر کرنی ہوگی سوچنا ہوگا اور اپنے ملک کی خاطر اپنی خاطر اپنی نسلوں کی خاطر اس عبادت کو اپنی زندگیوں میں اتارنا ہوگا۔

Related posts

کیرانہ اور بڈولی سادات میں تعزیوں کوسجانے کا کام شروع ہو ۔

امام بارگاہوں اور عزا خانوں میں مجالس کا سلسلہ شروع،پانچ محرم کو ماتمی جلوس نکالا جائے گا:

Hamari Duniya

ورزش(یوگا)کے ذریعے جسم کو بیماریوں سے محفوظ رکھیں: ڈاکٹر بدرالاسلام کیرانوی

حکیمی ورزشوں سے ذہنی الجھنوں اور جسما نی بیماریوں سے علاج ممکن :حکیم عطا الرحمان اجملی:

Hamari Duniya

پالمور یونیورسٹی کیمپس میں سوچھتا پروگرام کا انعقاد، چلائی گئی کلین اور گرین تحریک

Hamari Duniya