نئی دہلی، 14 دسمبر(ایچ ڈی نیوز)۔
تعلیمی کارواں کل صبح حاجی عبد الرشید صاحب سیکریٹری آل انڈیا ایجوکیشن موؤمنٹ تاج انکلیو دہلی کی خدمت میں پہونچا جہاں حاجی عبد الرشید کو کارواں کے اغراض و مقاصد سے باخبر کیا گیا اور درخواست کی گئی کہ آپ آل انڈیا ڈپٹی سیکریٹری ہوم رہ چکے ہیں قوم کے ذمہ دار فرد ہیں ماشاءاللہ آپ کے ساتھ ایک ٹیم ہے آپ مومن انصار تنظیم کے بھی ذمہ داروں میں سے ہیں آپ حضرات دہلی واطراف کے تعلیمی دوستوں کو ساتھ لیجیے اور مسلسل کوششیں ہونی چاہیئے خاص طور سے غریب اور ملین بستیوں میں جاکر وہاں سے بچے بچیوں کو تعلیمی اداروں کی طرف لے جانے کی ضرورت ہے۔
اس کے بعد تعلیمی کارواں کی ایک نمائندہ میٹنگ کمیونٹی سینٹر رمیش پارک دہلی میں منعقد ہوئی جہاں مدرسہ انوار الصمد کشن گنج کے مہتمم صوفی محمد ایوب صاحب کی بیٹی کا نکاح بھی پڑھایا اس موقع پر حاجی محمد یونس ایم ایل اے صاحب دہلی، عرفان چودھری صاحب سابق ممبر حج کمیٹی حکومت ہند، ماسٹر محمد آفتاب صاحب وائس پرنسپل ذاکر حسین کالج جعفرآباد، ڈاکٹر معظم خان، مولانا محمد قاسم رحیمی آر کے پورم، مولانا محمد ساجد ندوی، سماج سیوی بھائی محمد اسرار جے پور، بھائی عبد الحفیظ صاحب بینک والے، مولانا عطاء الرحمٰن قاسمی شموگا کرناٹک، ڈاکٹر روحی خان پنتھ ہسپتال دہلی اور ایک بڑی تعداد ذمہ داران قوم و ملّت کی اس نمائندہ میٹنگ میں شریک رہی سبھی حضرات سے بورڈ کے میر کارواں مولانا محمد یعقوب بلند شہری نے درخواست کی کہ ہمیں تعلیمات اسلام کو پڑھنا چاہیے سمجھنا چاہیے پہلے اپنی زندگی اور پھر امت اور دیگر انسانوں کی زندگی صراط مستقیم پر لانے کی کوشش کرنی چاہیے کوشش کرنا ہمارا کام ہے نتیجہ اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے،صدر بورڈ مولانا یعقوب بلند شہری صاحب کی دعاء پر اس نمائندہ مجلس کا اختتام ہوا۔