9.1 C
Delhi
December 13, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

پینتیسویں آل انڈیا اہلحدیث ہندکانفرنس، مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالرحمن البعیجان التمیمی ہندوستان پہنچے

Ahle Hadees Conference

مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی و دیگر ذمہ داران واعیان نے اندراگاندھی ایئرپورٹ پر امام محترم کا گرمجوشی سے استقبال کیا،ہند و بیرون ہند کے علمائے کرام، مہمانان گرامی اور وفود کی آمدکا سلسلہ جاری
نئی دہلی،08نومبر:مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی دعوت پر تشریف لائے مسجد نبوی مدینہ منورہ کے امام ہمام عزت مآب ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالرحمن البعیجان التمیمی حفظہ اللہ کا مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی و دیگر ذمہ داران واعیان نے اندراگاندھی ایئرپورٹ پر گرمجوشی سے استقبال کیا۔ امام محترم 9نومبر2024 ء،بروز سنیچربوقت صبح نوبجے احترام انسانیت اور مذاہب عالم کے مرکزی عنوان پرمرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی 35 ویں آل انڈیا اہلحدیث کانفرنس کاافتتاح کریں گے۔اس کانفرنس میں ملک و بیرون ملک کے متعدد چوٹی کے علمائے کرام، دانشوران عظام اور دھرم گرو و سماجی شخصیات شرکت فرمائیں گی اور بڑی تعداد میں ملک و بیرون ملک سے اکابر علمائے کرام ، مہمانان گرامی اور وفود تشریف لاچکے ہیں۔ان باتوں کی اطلاع مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند سے جاری ایک بیان میں دی گئی۔
اس موقع پر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیرمولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے کہا کہ موجودہ وقت میں کرامت انسانی اور تکریم آدمیت کے سبق کو فراموش کردیاگیا ہے اور انسانی جان، عزت و آبرو، مال و دولت اور اس کے دیگر متعلقات دست درازی ہونے لگی ہے۔ امید کہ یہ کانفرنس اس روگ کے لئے تریاق ثابت ہوگی اور تکریم انسانیت کے بھولے ہوئے درس کی یاددہانی کا باعث بنے گی کیونکہ تکریم انسانیت اور حرمت آدمیت تمام ادیان و مذاہب میں موجود ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق اس کانفرنس کے دوش بدوش ایک قومی سیمینار کا انعقاد بھی عمل میں آئے گا جس میں علمائے کرام اپنے گراں قدر مقالے پیش فرمائیں گے۔اس موقع پر مختلف کتابیں اور مجلات کی رونمائی بھی عمل میں آئے گی۔ نیز تعلیم و تدریس اور تصنیف و تالیف کے میدان کارہائے نمایاں انجام دینے والے تقریباً دو درجن سے زائد علمائے کرام کو اہلحدیث ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
واضح رہے کہ امام محترم دس نومبر رام لیلا میدان میں مغرب و عشاءکی نماز پڑھائیں گے اور امن و انسانیت اور اخوت و بھائی چارے کا پیغام سنائیں گے۔

Related posts

سومناتھ کی منہدم مساجد ودرگاہوں کی زمین کسی تیسرے فریق کو الاٹ نہیں کی جائے گی،  جمعیۃ کی عرضی پر سپریم کورٹ میں سرکار کی تحریری یقین دہانی

Hamari Duniya

کرسٹیانو رونالڈو چھوڑ رہے ہیں سعودی فٹبال کلب النصر؟ یہ ہے بڑی وجہ

Hamari Duniya

انڈین یونین مسلم لیگ کی 75 ویں پلیٹینیم جبلی کانفرنس کی تیاریاں زوروں پر

Hamari Duniya