16.1 C
Delhi
December 13, 2024
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

مولانا ابوالکلام آزاد ایک ہمہ گیر شخصیت :عبد السلام انصاری

Maulana Azad birthday

تعلیم کے میدان میں مولانا آزاد کی خدمات ناقابل فراموش: ایس ڈی ایم

آل بہار اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے بینر تلے قومی یوم تعلیم کی قبل شام پر نوازے گئے تین درجن سے زائد اساتذہ
موتیہاری، 10 نومبر: آل بہار اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سابقہ روایات کی طرح امسال بھی قومی یوم تعلیم کی قبل شام پر تعلیمی سیمینار و حوصلہ افزا تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغا ز قاری محمد اسرافیل کے کلام پاک سے ہوا ۔ موتیہاری ٹاؤن ہال میں منعقد اس تقریب میں تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی انجام دے رہے تین درجن سے زائد اساتذہ کو مولانا ابوالکلام آزاد مثالی تعلیمی خدمات سے نوازا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبد السلام انصاری‌ ڈپٹی ڈائریکٹر سکنڈری ایجوکیشن نے کہاکہ ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی شخصیت ہمہ گیر تھی ،آج ان کی خدمات سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے ۔

Maulana Azad

شویتا بھارتی ایس ڈی ایم موتیہاری صدر نے کہاکہ بھارت رتن مو لانا ابوالکلام آزاد ایک روشن خیا ل شخص تھے جنہوں نے اپنی وزارت تعلیم کے دوران زندگی کے مختلف شعبوں میں کام کیا ۔ موتیہاری مییر پریتی گپتا نے کہاکہ مولانا آزاد نے مردو خواتین کی تعلیم کے لئے یکساں نظام تعلیم کی پالیسی پر توجہ دی۔ ڈاکٹر محمد ابرا ر الحق اسسٹنٹ پروفیسر مولانا مظہر الحق عربی فارسی یونیورسٹی پٹنہ نے مولانا کی دینی و ملی خدمات پر روشنی ڈالی ۔ ڈاکٹر نسیم احمد نسیم نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا بچپن سے ہی پڑھنے لکھنے سے شغف رکھتے تھے ۔ کم عمری میں ہی انہوں نے کءی زبانیں سیکھی تھیں ۔ وہ ایک اچھے صحافی کے ساتھ بے باک مر د مجاہد بھی تھے ۔ صحافی عزیر انجم نے کہاکہ مولانا نے اپنے قلم کے ذریعہ ملک کے مسلمانوں میں تعلیمی ،سماجی اور اصلاحی بیداری پیدا کی ۔ اس موقع پر ابوٹا کی طرف سے ضلع میں بہترین اور نمایاں کارکردگی کے لئے تین درجن سے زائداساتذہ مولانا ابوالکلام آزاد مثالی تعلیمی ایوارڈ سے نوازے گیے ۔جن میں بنجریا بلاک سے پرمود کمار ،ہریندر پرساد ،رمیش کمار سنگھ ، سہراب عالم ،پرینکا کماری ، پپرا کوٹھی سے نبیت اللہ ، رکسول سے حافظ ابو الکلام ،سگولی بلاک سے محمد سعید اللہ انصاری ،طارق جمال ،اریراج بلاک سے نتیشور مشر ،برج بھوشن تیواری ،رضیہ خاتون ،آداپور بلاک سے ممتاز صابری ،پہاڑ پور بلاک سے محمد ہاشم ،کے بی سی فاتح سشیل کمار ، ہر سدھی بلاک سے محمد علی ،طاہر الحق ،رام گڑھوا بلاک سے نواب خان ،دھیرج کمار ،یاسمین پروین ،گھوڑا صحن سے سنجیدہ خاتون ،کلیان پور سے مجیب الرحمٰن انصاری ،ڈھاکہ سے ارشد عالم ،رخسانہ پروین ،مہسی بلاک سے انجینیر منا کمار ،ترکولیا بلاک سے محمد اسلم وغیرہ کے نام شامل ہیں۔

Maulana Azad birthday

علاوہ ازیں ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کویز مقابلے میں شامل ،ڈان پبلک اسکول ، الحمد پبلک اسکول ، اقرا ء پبلک اسکول ، رحمان ماڈل اکیڈمی، سی ایس کوچنگ سینٹر ،سنگھیا وغیرہ کے درجنوں طلبہ وطالبات کو مومنٹو وتوصیفی اسناد دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گیی ۔اس کے علاوہ مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے ایک درجن سے زائد اشخاص کی شال ،بکے، مومنٹو اور اسناد سے حوصلہ افزائی کی گیی۔جن میں چمپارن فارمیسی کالج کے مؤسس محفوظ عالم کو سر سید احمد خاں ایوارڈ ،طب کے شعبہ میں نیو رو سرجن ڈاکٹر شاہنواز و ڈاکٹر اخلاق احمد علیگ ،صحافت کے شعبہ میں بہتر کار کردگی کےلئے سید امتیاز احمد و انتظا ر الحق کو پیر محمد مونس ایوارڈ کے علاوہ سماجی خدمات کے لئے عاقب شمشیر، ما حولیاتی تحفظ کے لئے “موتی جھیل بچاؤ مہم کمیٹی” کو و فرقہ وارنہ ہم آہنگی و امن و امان کے لیے دھرم ویر پرساد اور ادب کے شعبہ میں ڈاکٹر صبا اختر شوخ کو اعزاز بخشا گیا ۔قومی یوم تعلیم تقریب میں،ایس ڈی ایم صدر شویتا بھارتی ،موتیہاری مییر پریتی گپتا ،ڈھاکہ نگر پریشد کے چیئرمین محمد امتیاز اختر آل بہار اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے ریاستی کنوینر ڈاکٹر عقیل مشتاق، سکریٹری محمد امان اللہ، ضلعی صدر نعیم الدین سلفی، جواءنٹ سکریٹری مہر عالم چمپارنی، میڈیا انچارج قاری محمد اسرافیل نایب صدر عبدالعزیز ،بلاک صدر انیس الحق شمسی ،عبدالقدوس، محمد کامران،شکیل احمد تیمی ،فصیح اختر فصیح ،ہدایت اللہ برق، مولانا ریاض احمد ،ذیشان الٰہی تیمی سمیت سیکڑوں اساتذہ و علمی شخصیات موجود تھیں ۔واضح رہے کہ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر عقیل مشتاق اور ابوٹا کے جواءنٹ سکریٹری مہر عالم چمپارنی نے مشترکہ طور پر بحسن و خوبی انجام دی ۔ضلعی صدر نعیم الدین سلفی کے ہدیہ تشکر سے تقریب کے اختتام کا اعلان کیا گیا ۔

Related posts

ملک کے سابق صدر عبدالکلام کے یوم پیدائش پر مرزا ملتانی کمیٹی کے ذریعہ سیمینار کا انعقاد

Hamari Duniya

یہ ہے آپ کے زکوٰۃ،صدقات و عطیات کیلئے مستحق ادارہ، دل کھول کر مدد کیجئے

Hamari Duniya

طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات سے نوازا گیا

مدرسہ عظمت العلوم میں تقسیم انعامات و مسابقہ رمضان اجلاس کا انعقاد:

Hamari Duniya