20.1 C
Delhi
January 25, 2025
Hamari Duniya
Breaking News سعودی عرب

الیاسمین انٹر نیشنل اسکول (پرائمری سیکشن ) ریاض کا سالانہ پروگرام

Al Yasmin International

ریاض،14فروری( منصور قاسمی ؍ ایچ ڈی نیوز)۔
ریاض کا مشہور و معروف ادارہ ”الیاسمین انٹرنیشنل اسکول ریاض،، نے اپنے پرائمری سیکشن کا سالانہ پروگرام نہایت اہتمام کے ساتھ منعقد کیا ۔ اس کی صدارت اسکول کے روح رواں و پرنسپل ڈاکٹر ایس ایم شوکت پرویز نے کی ۔ ( جنرل کونسل اینڈ لیگل ٹرانسلیٹر لیگل ڈائریکشن کمپنی ریاض) کی ہدی السند نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی،جبکہ مہمان اعزازی کی مسند پر محمد لطیف تھیچی (چیئر مین پرواسی لیگل ایڈ سیل ریاض) جلوہ افروز تھے۔نظامت کے فرائض اسکول کی تین معصوم طالبات عیشہ مہنا ، نازش ربانی اور سمیحہ نازنین نے خوبصورت انداز میں انجام دیئے ۔

پروگرام کا آغاز گرلس سیکشن کی ہیڈ معلمہ سنگیتا انوپ نے کیا، انہوں نے حاضرین کا استقبال کرتے ہوئے اپنے افتتاحی کلمات میںڈاکٹر اے پی جی عبد الکلام کا قول ”اللہ نے ہمیں حوصلوں کے ساتھ پیدا کیا ہے ، ان حوصلوں کو ہم پنکھ لگائیں اور دنیا کو خوبیوں سے بھر دیں ،، پیش کر کے محفل میں جوش بھر دیا۔ اسکول کی وائس پرنسپل آشا چیرین نے کہا : الیاسمین اسکول بچوں کو بھرپور موقع فراہم کرتا ہے تاکہ بچے اپنا ہنر اور جوہر بروئے کار لائیں ،یہاں بچوں کے جذبات کو مد نظر رکھ کر تعلیم و تربیت دی جاتی ہے ۔،،
مہمان اعزازی محمد لطیف تھیچی نے خطاب کرتے ہوئے کہا :الیاسمین میں بچوں کا مستقبل محفوظ ہے ، میرے تینوں بچے یہاں سے پڑھ کر یونیورسیٹیوں میں گئے اور آج سبھی کامیاب ہیں ۔یہاں بچوں پر خوب سے خوب تر محنت کی جاتی ہے ، سارے اساتذہ محنتی ہیں ۔، مہمان خصوصی ہدی السند نے کہا: یہ ایک شاندار اسکول ہے میں اس اسکول سے منسلک اساتذہ ، ذمہ داران ، دالدین اور بچوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ، بچوں کے ذریعے بہترین پروگرام پیش کئے جا رہے ہیں ۔،،
صدر جلسہ ڈاکٹر ایس ایم شوکت پرویز نے حاضرین سے کہا : ہمیں اس بات پر فخر حاصل ہے کہ اسکول سو فیصد نتائج دے رہا ہے ، ہمارے طلبہ نیٹ اور جے ای ای جیسے مسابقتی متحانات میں کامیاب ہو رہے ہیں ،، انہوں نے سال گزشتہ بورڈ میں کلاس 10 اور12 کے بچوں کے نمبرات کا اور لانگ جمپ میں کامیابی کا جھنڈا لہرانی والی ایک بچی کا بھی خصوصی طور پر ذکر کیا ۔ طلبہ و طالبات نے دل دلکش ڈرامے ، دلچسپ نغمے ، موسیقی اور رقص پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی ۔ ایکٹیویٹی انچارچ مسرت شوکت کے کلمات تشکر کے ساتھ تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔

Related posts

سعودی عرب کی جانب سے کاٹھمنڈو میں 10-11 کو حفظ قرآن پاک کا مسابقہ نیپال میں تاریخ ساز ہے۔

Hamari Duniya

جرمن چانسلر اولاف شولس نے بھارت کی جم کرتعریف کی 

Hamari Duniya

نیدر لینڈ کو ہراکر یورو کپ کے فائنل میں پہنچا انگلینڈ

Hamari Duniya