March 17, 2025
Hamari Duniya
Breaking News صحت صحت

الشفا پالی کلینک برج پوری میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Free Medical camp

نئی دہلی، 21 جنوری(ایچ ڈی نیوز)۔

الشفا پالی کلینک برج پوری میں مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں، ڈاکٹروں کی ٹیم نے طبی جانچ کی اور انہیں دوائیں بھی دی گئیں۔ الشفا پالی کلینک برج پوری کے انچارج مسعود احمد نے بتایا کہ اس میڈیکل کیمپ میں 200 سے زائد مریضوں کی مفت جانچ کی گئی ۔ کیمپ میں بچوں کے امراض کے ماہرڈاکٹرسومت ایم بی بی ایس ، جنرل فیزیشین ڈاکٹر وبھوتی پٹیل شریک ہوئے۔ مسعود احمد نے بتایا کہ الشفا پالی کلینک کی جانب سے یہ کیمپ سماج کے ایسے خاندانوں کے لیے ہے جو ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کی فیس ادا نہیں کر سکتے ۔ یہاں پر آئے لوگوں کو مفت دوائیں بھی دی گئیں۔

Al Shifa Free medical camp

واضح ہو کہ الشفا پالی کلینک ہیومن ویلفیر ٹرسٹ کے زیراہتمام شمال مشرقی دہلی کے برج پوری کی گلی نمبر 5 میں قائم کی گئی ہے ۔ صبح دس بجے سا شام 6 بجے تک عام دنوں میں یہاں 50 روپئے فیس پر ایم بی بی ایس ڈاکٹرسے علاج کرا سکتے ہیں ،اور تیس سے چالیس فیصدی رعایت پر دوائیں بھی دی جاتی ہیں ۔

Related posts

ہنر اور صلاحیت کے تبادلے کو فروغ دینے کے لیے بھارت اور جرمنی کے درمیان معاہدہ 

Hamari Duniya

Shahrukh Khan اس فلم کی ناکامی کے بعد شاہ رخ خان نے اداکاری چھوڑنے کا کرلیا تھا فیصلہ

Hamari Duniya

قرآن کی بے حرمتی ،جامعہ الازہر کی سوئیڈن و نیدرلینڈز کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل

Hamari Duniya