نئی دہلی،26 نومبر(ایچ ڈی نیوز)۔ الشفا ہاسپٹل دہلی و میڈیکل سروس سوسائٹی کے زیر اہتمام تسمیہ جونئر ہائی اسکول مظفر نگر میں مفت طبی کیمپ لگایا گیا. جس میں الشفا ہاسپٹل کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے بچوں کے صحت کی جانچ کی، اور انہیں صحت مند زندگی گزارنے کے طریقے بتائے۔
دن بھر چلے اس میڈیکل کیمپ میں 250 سے زائد بچوں کے صحت کی جانچ کی گئی۔ ہیلتھ کیمپس کا یہ پروگرام وزن 2026 کے ہیلتھ پروگرام کا اہم حصہ ہے جس کا بنیادی مقصد صحت کے تئیں عوامی بیداری پیدا کرنا ہے۔
اس موقع پر مفت دوائیں بھی دی گئی۔ڈاکٹر متین احمد نے بتایا کہ بچوں میں عمر کے اعتبار سے وزن کی کمی، وٹامن ڈی کی کمی، پیٹ درد کے امراض پائے گئے ہیں.
ڈاکٹر صادقہ سہیل نے بتایا کہ بچیوں میں خون کی کمی کا معاملہ سامنے آیا ہے جس کی وجہ سے دیگر مسائل پیدا ہو جاتے ہیں.
وزن 2026 کے ہیلتھ مینیجر ڈا کٹر محمد عارف ندوی نے کہا الشفا میں ہڈیوں کے امرا ض کے ماہر ڈاکٹر ایم فاروق کی کوششوں سے تسمیہ جو نیر ہائی اسکول میں میڈیکل کیمپ منعقد ہوا. ہمارا مقصد بچوں کو محفوظ صحت مند مستقبل دینا ہے، الشفا کا مستقل پروگرام ہے کہ بچوں کو صحت کے تئیں بیدار کیا جائے.
اس موقع پر تسمیہ جونئر ہائی اسکول کے قائم مقام پرنسپل جاوید مظہر نے کہا ہمارے یہاں اس طرح کے بیداری پروگرام ہوتے رہتے ہیں، الشفا ہا سپٹل کی جانب سے ہمارے بچوں کے لیے ہیلتھ کیمپ کا انعقاد بہت اہم قدم ہے ہم الشفا اسپتال کے شکر گزار ہیں، بچوں اور والدین کے لئے صحت بیداری کا یہ کیمپ بے حد مفید ہوگا۔
اس موقع پر الشفا کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ عبدالستار شریک ہوئے، میڈیکل کیمپ کو کامیاب بنانے کے لیے الشفا ہاسپٹل کی 22 رکنی میڈیکل ٹیم جس میں فارمیسی، پیتھالوجی . جنرل فیزیشین،گائینا کالوجی ۔ڈنٹسٹری شامل رہے۔