مظفر نگر کے کرن فارم میں مشہور ادیب اور شاعر جناب تحسین علی اساروی کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں ضلع کی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر حکیم عطاء الرحمن اجملی نے احادیث مبارکہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شادیاں ( al-nikah-min sunnah)ہلکی پھلکی اور کم خرچ پر کرنی چاہئیں۔
ادیب تحسین علی اساروی کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں ضلع کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ کرن فارم میں منعقدہ نکاح تقریب میں سیاسی، سماجی، ادبی، علمائے کرام، ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران اور ضلع کے ڈاکٹروں نے شرکت کی۔
مظفر نگر: کرن فارم میں مشہور ادیب اور شاعر جناب تحسین علی اساروی کی بیٹی کی شادی کی تقریب (al-nikah-min sunnah) میں ضلع کی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر حکیم عطاء الرحمن اجملی نے احادیث مبارکہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شادیاں ہلکی پھلکی اور کم خرچ پر کرنی چاہئیں۔
مظفر نگر: کرن فارم میں معروف ادبی شخصیت و شاعرعالی جناب تحسین علی اساروی کی بیٹی کی تقریب عقد مسنون میں ضلع بھر کی سیاسی ،سماجی،ادبی،علماء مشایخ عظام ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران اورڈاکٹر صاحبان نے شرکت کر کے تحسین علی اساروی کی حصلہ افزائی کی۔واضح رہے کہ تحسین علی صاحب مظفر نگر کے پولیس انتظامیہ کے ہیڈ آفس( ایس پی مظفر نگر آفس) اعلیٰ عہدہ پر ملازم ہیں ۔
تقریب میں شاندار مہمان نوازی کی گئی اعلیٰ قسم کے کھانوں کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا گیا۔اس موقع پر ایک خصوصی ملاقات میں حکیم عطاء الرحمن اجملی نے احادیث شریفہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ احادیث میں سرکارِ دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس اُمت کوہدایت اوررہنمائی دی ہے کہ شادیاں ہلکی پھلکی اورکم خرچ پر کیا کریں، اور بشارت سنائی گئی ہے کہ اگر ایساکریں گے تواللہ تعالیٰ کی طرف سے شادیوں میں اور اُن کے نتیجوں میں بڑی برکتیں ہوں گی، آج ہم جن پریشانیوں میں مبتلا ہیں اور خاص کر خانگی زندگی میں جو اُلجھنیں ہیں اُن کا بہت بڑا سبب یہی ہے کہ نکاح وشادی کے بارے میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ان ہدایات سے انحراف کرکے ہم آسمانی برکات اور خداوندی عنایات سے محروم ہوگئے ہیں، اسی بنا پر ہمیں یہ تعلیم دی گئی ہے کہ وہ نکاح بہت بابرکت ہے جس کا بار کم سے کم پڑے۔(شعب الایمان للبیہقی) انہوں نے کہا کہ یہ بات یادرہے کہ اگروالداپنی رضا و خوشی سے اپنی بیٹی کو رخصتی کے موقع پر کچھ دینا چاہے تو یہ شرعی طور پر ممنوع بھی نہیں، لیکن شریعت میں کہیں اس کی حوصلہ افزائی بھی نہیں کی گئی، نہ ہی کسی روایت میں اس کا تذکرہ یا ترغیب ملتی ہے
شادی کی تقریب(al-nikah-min sunnah) میں جمعیت علمائے ہند کے صوبائی نائب صدر مولانا نذر محمد قاسمی، بڈھانہ سے مولانا مفتی عبدالقادر، جمعیت علماء کے اہم رکن آصف قریشی،کیرانہ سے مولانا سمیع اللہ خان نائب مہتمم مدرسہ اشاعت الاسلام ،صحافی وشاعر ڈاکٹر عظمت اللّٰہ خان،دہلی سیلم پور سے حکیم عطاء الرحمن اجملی،حکیم محمد آختر صاحب،حاجی شاہد ضلع جمعیت ضلع مظفرنگر ایکسپرٹ پرنٹر کے قاری سلیم تیاگی،معروف شخصیت کلیم تیاگی، مولانا محمد موسیٰ قاسمی ،سابق ایم ایل اے قادر رانا، ساجد چودھری ،راقب رٹھوڈا،چودھری محمد تنصیر،حاجی محمد سلیم ادریسی،مولانانورحسن،
آشوچودھری،سلمی چودھری،ڈاکٹر سلیم سلمانی،نفیس احمد، محمد اکرام پرنسپل،محمد فرحان،حافظ محمد عفان،شہزاد باغبان کیرانہ ،ایڈووکیٹ محبوب علی،حاجی شکیل احمد ایس ڈی او ٹیلی کام کے نام قابل ذکر ہیں ۔