27.1 C
Delhi
September 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

المعہد العلمی للبنات میں دینی معلوماتی مسابقہ کا انعقاد، کامیاب طالبات کو انعامات سے نوازا گیا

Al Mahad Al Ilmi
جوڑی کوئیاں پچپڑوا(بلرام پور)،08 فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
المعہد العلمی للبنات (جوڑی کوئیاں) پچپڑوا ضلع بلرام پور میں 7 فروری2023 بروز منگلوار بعد نماز ظہر کو ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں دینی معلوماتی مسابقہ کے نتائج کا اعلان کیا گیا اور انعامات تقسیم کئے گئے۔ پانچ بچیوں نے بالترتیب امتیازی نمبرات حاصل کئے، پہلا انعام حاصل کرنے والی طالبہ کا نام اقرا عبداللہ (المعہد العلمی للبنات جوڑی کوئیاں ، پچپڑوا) ہے جن کو 2500 روپئے دئیے گئے، دوسرا انعام سارہ محفوظ عالم(مدرسہ عائشہ صدیقہ اونرہوا) کوملا جن کو 2000 روپئے دئیے گئے، تیسرا انعام سعدیہ صدف حفیظ اللہ (الکلیہ الاسلامیہ جروا روڈ تلسی پور) کو ملا جن کو1500 روپئے دئیے گئے، چوتھا انعام حنان اکرم محمد اکرم (مدرسہ اسلامیہ فیض العلوم تھرولی) کو ملا  جن کو 1000 روپئے دئیے گئے اور پانچواں انعام مریم عبد المعید (مدرسہ اسلامیہ فیض العلوم تھرولی) کو حاصل ہوا جن کو 500 روپئے دئیے گئے اور تمام 83 طالبات جو تقریباً 25 مدارس سے شریک ہوئی تھیں ان کو تشجیعی انعام کے طور پر ایک ایک دیوار گھڑی دی گئی۔
Al Mahad- Al Ilmi
اس پروگرام میں صدر مجلس کی حیثیت سے فضیلۃ الشیخ خلیل احمد صاحب یوسفی اور مہمان خصوصی فضیلۃ الدکتور عبد المنان المکی (مدیر اصلاح و ترقی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی علی گڑھ) اور فضیلۃ الشیخ صغیر احمد السراجی (مدیر الکلیہ الاسلامیہ جروا روڈ تلسی پور) نے مختصر ناصحانہ کلمات پر مشتمل خطاب فرمایا۔ اس پروگرام کی نظامت فضیلۃ الشیخ عبد التواب صاحب العمری نے کی تمام لوگوں نے پروگرام اور مسابقہ کو سراہا۔ 
پروگرام میں مسابقہ کے نگراں حضرات، متعلقین مدرسہ نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت فرمائی۔ جس میں خصوصی طور پر مولانا عبداللہ سلفی،مولانا احسان الہدیٰ سلفی،منظور عالم (چیئرمین)، ماسٹر عبد الاحد، عبد المنان، معراج خان، محمد قاسم، اشتیاق احمد، پرویز عالم، حقیق اللہ، شمس بھائی شرکت کی۔ اس کے علاوہ مسابقہ میں شریک ہونے والے مدارس کے اساتذہ موجود تھے۔
 بعد نماز عشاء المعہد العلمی للبنات جوڑی کوئیاں کے طالبات کا سالانہ ثقافتی و کلچرل پروگرام ہوا جس میں طالبات معہد نے نظمیں، تقاریر (عربی، اردو، ہندی، انگریزی) کے ساتھ ساتھ اصلاحی مکالمے اور ڈرامے پیش کئے یہ پروگرام عالیجناب ڈاکٹر اشتیاق احمد صاحب کی اہلیہ کی صدارت میں ہوا خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت فرمائی اور پروگرام پر اپنی پسندیدگی کا اظہار فرمایا اور طالبات کو انعامات سے نوازا۔

Related posts

ایم ای پی نے مشرقی اترپردیش سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے وزیراعظم لکھا خط

Hamari Duniya

اب آئی پی ایل میں اور بھی آنے والا ہے مزہ،بی سی سی آئی لارہا ہے نیا نظام

Hamari Duniya

۔’میڈل لاو، نوکری پاو‘کے تحت بہار حکومت جابر انصاری کے ساتھ کررہی ہے امتیازی سلوک

Hamari Duniya