14.1 C
Delhi
January 25, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

 المعہدالعلمی للبنات جوڑی کوئیاں پچپیڑوا بلرام پور میں دعوتی واصلاحی اجلاس عام بحسن وخوبی اختتام پذیر

Al Mahad Al Ilmi

پچپیڑوا(بلرام پور)،22اکتوبر:جامع مسجد المعہد العلمی جوڑی کوئیاں پچپیڑوا بلرام پورمیں بعد نماز مغرب ایک دعوتی واصلاحی اجلاس عام بحسن وخوبی اختتام پذیر ہوا۔ اس اجلاس کی صدارت فضیلة الشیخ عطاءاللہ سلفی ناظم جمعیت اہلحدیث ہند حلقہ پچپیڑوانے فرمائی۔ نظامت کی ذمہ دار ی شیخ محمد حسین عالیاوی استاذ المعہد العلمی نے بحسن وخوبی نبھائی۔اجلاس کے پہلے خطیب شیخ سعود اخترعبدالمنان سلفی استاذ جامعہ سراج العلوم جھنڈا نگر تھے۔آپ نے تربیت اولاد کے موضوع پر نہایت جامع، پرمغزاور ولولہ انگیز خطاب فرمایا،تمام والدین کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلاتے ہوئے انہیں حالات حاضرہ کی سنگینی سے آگاہ فرمایا۔
آپ کے بعد ضلعی جمعیت اہلحدیث ہند بلرام پور کے ناظم اعلیٰ شیخ زبیر احمدعبدالمعبود مدنی نے قرآن وحدیث کی روشنی میں’طوبیٰ‘ کی تشریح فرمائی اور اس کے تمام جزئیات کوانتہائی آسان اور علمی انداز میں بیان کیااور اپنی طلاقت لسانی سے سامعین کو پوری طرح مسحور کردیا۔
اس کے بعد اجلاس کے مہمانان خصوصی عقیل احمد اور ڈاکٹر اشتیاق احمد نے بڑی دلنشیں انداز میں اپنے اپنے تاثرات پیش کئے۔ اجلاس میں سامعین و سامعات کی اچھی تعداد تھی اور ان کے کھانے کا بھی بہترین انتظام کیا گیا تھا۔آخر میں المعہد العلمی کے ناظم اعلیٰ اور حلقہ پچپیڑوا جمعیت اہلحدیث کے ناظم شیخ عطاءاللہ سلفی نے صدارتی خطبہ پیش کیا، اور دور ونزدیک سے تشریف لانے والے مہمانوں اورسامعین وسامعات کا شکریہ ادا کیا۔ اللہ کے فضل وکرم سے یہ پروگرام ضلعی جمعیت اہلحدیث بلرام پورکے زیرسرپرستی اور مقامی جمعیت اہلحدیث جوڑی کوئیاں پچپیڑوا کے زیر اہتمام ظاہری ومعنوی ہر اعتبار سے کامیاب رہا۔

Related posts

تاج الدین خان مندوب ’مشہور ٹراویل ایجنسی الحرم انٹر نیشنل‘ پرنم آنکھوں سے سپردخاک

Hamari Duniya

عید میلاد النبی ﷺ پرڈی جے، آتش بازی کے خلاف نوجوانوں میں بیداری مہم، وفد نے کی ایڈیشنل کمشنر سے ملاقات

Hamari Duniya

ورزش(یوگا)کے ذریعے جسم کو بیماریوں سے محفوظ رکھیں: ڈاکٹر بدرالاسلام کیرانوی

حکیمی ورزشوں سے ذہنی الجھنوں اور جسما نی بیماریوں سے علاج ممکن :حکیم عطا الرحمان اجملی:

Hamari Duniya