12.1 C
Delhi
December 13, 2024
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

الجامعة الامجدیہ بھیونڈی میں علماے اہل سنت کامشاورتی اجلاس کا کامیاب انعقاد

al Jamiatul Amjadia
ایس ایس ایف کمیٹی کا نصف صدی پر محیط جو دینی و ملی کام ہے و ہ آب زر سے لکھنے کے قابل ہے: مفتی جاوید عالم مصباحی

بھیونڈی ،11نومبر(ایچ ڈی نیوز)۔
سہ روزہ ایس ایف گولڈن ففٹی کانفرنس26/25/24 نومبرکو گوونڈی ممبئی میں منعقد کی جارہی ہے، یہ کانفرنس ایس ایس ایف کے پچاس مکمل ہونے پررکھی گئی ہے ، اس کانفرنس کو عالمی سطح پر کیسے کامیاب کیا جائے اس تعلق سے الجامعۃ الامجدیہ غیبی نگر بھیونڈی میں ایک میٹنگ بنام ” علمائے اہلسنت کا مشاورتی اجلاس“ منعقد ہوئی جس میں کثیر تعداد میں علمائے کرام نے شرکت کی۔ حضرت علامہ ڈاکٹر مفتی محمد جاوید عالم مصباحی علیگ (پرنسپل االجامعۃ الامجدیہ ) میٹنگ کی صدارت کی فرمائی۔ قاری غلام مرتضیٰ تنویری (شیخ التجوید الجامعة الامجدیہ) نے قرآن عظیم کی تلاوت اور بارگاہ رسالت مآبﷺ میں نعت شریف کا نذرانہ عقیدت پیش کی۔
حضرت مولانا مفتی محمد فقیہ القمر ثقافی( نیشنل وائس پریسیڈینٹ ایس ایس ایف )نے تنظیم کے اغراض ومقاصد اور قومی سطح پر چل رہے کارناموں کو بیان کرتے ہوے کہا ہمارا مقصد قوم مسلم کے درمیان انسانی انقلاب ، اخلاقی انقلاب پیدا کرنا اور یہ تب ہی ممکن ہے جب ہم دینی و عصری علوم یکساں طور پر حاصل کریں اس تنظیم کے ماتحت چل رہے ادارہ تعلیمی نظم و نسق پر روشنی ڈالتے ہوے آپ نے کہا کہ ہمارے ادارہ میں طالبان علوم نبویہ کو حفظ و مولوی کے ساتھ میٹرک اور عالم کے انٹرمیڈیٹ اور فاضل کے گریجویشن کی ڈگری دی جاتی ہےاس تعلیمی نظم کوبروے کار لاکر ملک میں تعلیمی و اخلاقی پستی میں انقلاب برپا کرنےکی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر مفتی محمد جاوید عالم مصباحی علیگ (پرنسپل االجامعة الامجدیہ ) نے اپنے خطاب میں ایس ایس ایف کی پچاس سالہ خدمات کو سرہاتے ہوئے کہا کہ نصف صدی پر محیط جو دینی و ملی کام انہوں نے کیا ہے و ہ آب زر سے لکھنے کے قابل ہے۔ ہمیں بہت خوشی ہوئی کہ علماے کرام بہت خوش دلی سے ہمارا ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں۔ ممبئی کی سرزمین پر منعقد ہونے والی کانفرنس میں دنیا کے مختلف ملکوں سے علمائے کرام اور مشائخ عظام کی تشریف آوری باعث برکت ہوگی۔ ان سے مستفیض ہونے کے لئے ہم عوام اہلسنت کو ترغیب دلائیں گے اور کانفرنس کو کا میاب بنانے میں ہم ہر ممکن کوشش کریں گے۔
 مولانا عبدالرحمن بخاری (پی ایچ ڈی جامعہ ملیہ اسلامیہ ، دہلی) نے اپنے خطاب میں مسلم اسٹوڈنٹس کی حالات جائزہ پیش کرتے ہوے کہا زیادہ تر طلبا مستقبل میں اپنا ہدف متعین نہیں کرپاتے ہیں اور بیشتر بچے گورنمینٹ جاب کیسے حاصل کریں اس بھی نابلد رہتے اس کے لیے ہم ایس ایس ایف کی ٹیم بناکر اس میدان میں کام کررہے ہیں کسی بھی صوبہ میں اس تعلق سے آپ ہم سے مدد لے سکتے ہیں۔موصوف نے مزید کہا کہ آج جس طرح مسلم قوم کو عالم دین، مفتی، قاضی کی ضرورت ہے اسی طرح، ڈاکٹرس، انجینئرس، وکیل، سول سرونٹ، سائنس داں، اساتذہ اور پروفیسرس وغیرہ کی ضرورت ہے تاکہ وہ مسلمانوں کے خلا کو پرسکیں اس کےلیے گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد حفظہ اللہ ایک ٹیم یعنی ایس ایس ایف ممبئی کی سرزمین پر اتر چکی ہے تو یہ من جانب اللہ غیبی مدد ہے جہاں تک ہوسکے گا میں ہر ممکن مدد کرنے کےلیے تیار ہوں اور 26/ نومبر کو گوونڈی کے گراؤنڈ میں ہونے عالمی سنی اجتماع میری تائید ہے اس کو کامیاب کرنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا شیخ صاحب کو میری طرف پیشگی مبارک باد ہے کہ ان شائ اللہ تعالی عالمی سنی اجتماع تاریخ ساز اور کامیاب ہوگا پھر یک بعد دیگر علماے کرام نے اپنے اپنے قیمتی اورمفید مشورے سے نوازا۔
مولانا شرجیل رضا قادری(جنرل سیکریٹری رضا اکیڈمی بھیونڈی) نے بھی تنظیم کے کام کو سراہتے ہوے نومبر میں منعقد ہونی والی سہ روزہ کانفرنس کی کامیابی پر پیشگی مبارک باد دپیش کی اور علمائے کرام کی تشریف آوری پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ مولانا عبد الرحمن ضیائی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ صلوٰةو سلام اور دعا پر میٹنگ کا اختتام ہوا۔

Related posts

نفرت انگیز تقاریر کا سلسلہ سڑکوں سے پارلیمنٹ تک پہنچ چکا ہے:ایس ڈی پی آئی

Hamari Duniya

 مولانا عبدالحکیم مدنی نے ضلعی جمعیت اہل حدیث، سدھارتھ نگر کے موقر وفد کے ساتھ جماعت کے دومعتبر علمائے دین کی عیادت کی

Hamari Duniya

پیغمبرمحمد( صلی اللہ علیہ وسلم) سب کے لئے مہم کے تحت ماہم درگاہ ٹرسٹ کے تعاون سے خطاطی کی نمائش

Hamari Duniya