طلبہ نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا ، آخری دن جلسہ میں اسکول انتظامیہ کی شرکت
ممبئی: 2؍اگست ( محمد نعیم شیخ ایچ ڈی نیوز)۔
Al Falah High School Malad
قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر 22 سے 28 جولائی 2024 کے روز الفلاح ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام الفلاح ہائی اسکول، ملاڈ میں “تعلیمی ہفتہ” جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔مرکزی وزارت تعلیم اور ریاستی حکومت کے احکامات کے تحت تعلیمی ہفتہ کے دوران اسکول ہذا میں مختلف پروگرام منعقد کئے گئے۔22 جولائی کو تدریسی لوازمات کا دن، 23 جولائی بنیادی ریاضی اور خواندگی کا دن (ایف ایل این) جس میں عقیل صاحب سابق صدر مدرس میونسپل کارپوریشن ممبئی نے اسکول کے اساتذہ کی ورکشاپ کے ذریعے بنیادی خواندگی اور مہارتوں پر رہنمائی کی۔ 24جولائی کھیلوں کےدن میں طلبہ کودیسی کھیلوں اور کھیل میں ٹیم اسپرٹ ٹیم ورک ایک دوسرے کا احترام اور حوصلہ افزائی کےساتھ ساتھ عملی کھیل بھی کھلائے گئے۔
Al Falah High School Malad
اسے بھی پڑھیں
ریاست میں اردو میڈیم اسکولوں میں اساتذہ تقرری کا مسئلہ حل، آئیٹا مہاراشٹر نے کیا حکومت کا خیر مقدم ، اساتذہ اور تعلیمی حلقوں میں خوشی کی لہر
ہونہار ثناء ملک شیخ نے ایل ایل بی میں حاصل کی نمایاں کامیابی
مدرستہ الاصلاح کے سابق طلباء کے ساتھ خون عطیہ کی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن کی اہم میٹنگ منعقد
25 جولائی ثقافتی دن، 26 جولائی مہارت اور ڈیجیٹل اقدامات کا دن، 27 جولائی مشن لائف کے تحت ایکو کلب اقدامات/ اسکول نیوٹریشن کا دن، 28 جولائی کمیونٹی کی شرکت کا دن۔ اس طرح تعلیمی ہفتہ کا اہتمام کیا گیا۔ ان سرگرمیوں میں اسکول کے تمام طلباء نے فعال شرکت کی۔تعلیمی ہفتہ کو کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر کرنے کے لئے الفلاح ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے، سکریٹری اخلاق احمد دگنکر اور یونس خان کی رہنمائی میں اسکول کے ہیڈ ماسٹر محمد طاہر شاہ نے بہترین منصوبہ بندی کی اور تمام اساتذہ اور غیر تدریسی عملے نے انتھک محنت کی۔
