خواتین کو بھی خون عطیہ کے میدان میں آگے آنا چاہئے:ذاکر حسین
رپورٹ:اجود قاسمی
جونپور، 17 اپریل (نامہ نگار) الفلاح فاؤنڈیشن سے جڑے طیب خان نے تھوڑا الگ ہٹ کر ایک بڑی خدمت انجام دی ہے۔ دراصل ان کے ذریعہ الفلاح فاؤنڈیشن سے جڑیں مس لکشمینا نے ایک مریض کیلئے خون عطیہ کر خواتین کیلئے ایک مثال قائم کی۔
دراصل ابھی بھی ہمارے سماج میں خواتین کیلئے خون عطیہ کرنا بہت بڑی بات سمجھی جاتی ہے، ایسے میں مس لکشمینا نے خون عطیہ کر خواتین کو خون عطیہ کی جانب راغب کرنے کا کام کیا ہے۔اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن کے طیب خان نے لکشمینا کی اس خدمت کو سماج کی بہترین خدمات میں شمار کیا۔ وہیں الفلاح فاؤنڈیشن بانی ذاکر حسین نے کہا کہ خواتین کو بھی خون عطیہ کے میدان میں آگے آنا چاہئے۔
