عبدالرحیم شیخ
سرائے میر،23 فروری (نامہ نگار)۔ خون عطیہ کے میدان میں اپنی ناقابلِ فراموش خدمات کیلئے پہچانی جانی والی معروف تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ ) کو آج جماعت اسلامی ہندو مقامی یونٹ سرائے میر کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا۔ قصبہ سرائے میر کی جدید مسجد میں جماعت اسلامی ہند کے منعقدہ ایک پشاندار تقریب میں فاؤنڈیشن کو ایوارڈ سے سرفراز کیا۔
ایوارڈ الفلاح فاؤنڈیشن سرائے میر یونٹ کے محمد عارف نے جماعت اسلامی ہند کے محمد عقیل سمیت جماعت کے دیگر ذمہ داران کے ہاتھوں حاصل کیا۔ اس موقع پر تنظیم کے بانی ذاکر حسین نے جماعت کا شکریہ ادا کیا۔