6.1 C
Delhi
December 11, 2024
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

سونگر، بھادوں گاؤں کے معصوم بچے کیلئے الفلاح فاؤنڈیشن بنی رحمت، معصوم کیلئے الفلاح فاؤنڈیشن کے عامر خان کی کیا مفت خون عطیہ

Al Falah blood group

جونپور، 17 مارچ (نامہ نگار ایچ ڈی نیوز) ۔

۔670 مریضوں کیلئے سہارا بننے والی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن کے رکن عامر خان نے سونگر بھادوں گاؤں کے معصوم حماد کیلئے شاہ گنج واقع بلڈ بینک میں خون عطیہ کر الفلاح فاؤنڈیشن کے مشن کو آگے بڑھایا۔ اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن شاہ گنج یونٹ کے اسمعیل شیخ نے عامر خان کی اس خدمت کی جم کر سراہنا کی اور انہیں ایک عظیم انسان قرار دیا۔

وہیں الفلاح فاؤنڈیشن شاہ گنج یونٹ کے یاسر پٹھان، مبارک پور الفلاح فاؤنڈیشن کے آفتاب احمد اور یاسر نواز نے عامر خان کی اس بہترین خدمت کی جم کر ستائش کی اور تنظیم کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا۔ واضح رہے کہ الفلاح فاؤنڈیشن ضرورت مندوں کو بلا تفریق مفت خون حتیٰ کہ آنے جانے کا خرچ بھی اپنے پاس سے لگا کر بالکل مفت خون مہیا کراتی ہے۔ تنظیم کے بانی ذاکر حسین نے عوام سے الفلاح فاؤنڈیشن کے مشن ’خون عطیہ بیداری مہم‘ سے جڑنے کی اپیل دہرائ ہے۔

Related posts

علامہ شبلی نعمانی برینک بیٹل میں الفاروق پبلک اسکول کے بچوں کی بہترین کارکردگی

Hamari Duniya

جمعیت اہلِ حدیث حلقہ شہرت گڑھ، سدھارتھ نگر کا قابلِ ستائش اقدام

Hamari Duniya

تمل ناڈو کانگریس کمیٹی کے رکن سید برہان الدین تلنگانہ وردھنا پیٹ اسمبلی حلقہ کے انتخابی مبصر منتخب

Hamari Duniya