17.1 C
Delhi
January 18, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

مریضہ کیلئے فرشتہ بن کر سامنے آیا الفلاح فاؤنڈیشن کا نوجوان

Al Falah Foundation
الفلاح فاؤنڈیشن کو مضبوط کرنے کی سخت ضرورت ہے:نعمان شیخ سنجری

رپورٹ: معاذ سنجری

آعظم گڑھ،20 نومبر (ایچ ڈی نیوز) ۔ ہم انسانوں کی دو خصوصیات ہیں،ایک،ہم برائ کی طرف راغب ہوتے ہیں تو دوسری طرف ہم اچھائ کی طرف راغب ہوتے ہیں۔اچھائ کی طرف راغب ہونے والے ہی اصل میں اللہ کے ذریعہ دنیا والوں بالخصوص پریشان حال لوگوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا جاتا ہے۔انہیں میں سے الفلاح فاؤنڈیشن سے جڑے ان ممبران کا نام ہے،جو بلا مفاد صرف نیکی کی نیت سے ضرورت مندوں کو خون مہیا کراتے ہیں۔سچ تو یہ ہیکہ 616 مریضوں کو مفت خون مہیا کرانے والے الفلاح فاؤنڈیشن ممبران آج کے زمانے کیلئے کسی فرشتہ سے کم نہیں ہیں۔

گزشتہ روز آعظم گڑھ کے چکیا ابراہیم پور کی مریضہ زوجہ محمد دانش کیلئے الفلاح فاؤنڈیشن کے نعمان شیخ سنجری،نصیب یزدانی اور ڈونر محمد وامق (مہذب پور) نے سنجر پور سے آعظم گڑھ کا سفر کرکے خون عطیہ کیا اور مریضہ کی جان بچانے کا کام کیا۔خون عطیہ کرنے والے الفلاح فاؤنڈیشن کے محمد وامق کی اس نیک اور بہترین خدمت کیلئے الفلاح فاؤنڈیشن بانی ذاکر حسین،معاذ سنجری،حبیب سنجری،اسمعیل شیخ،آفتاب احمد،عادل شیخ،یاسر پٹھان و دیگر نے مبارکباد پیش کی اور جم کر ان کی ستائش کی۔

واضح رہے کہ الفلاح فاؤنڈیشن بلڈ ڈونیشن اور نٹ مسلمانوں میں کام کرنے کیلئے جانی جاتی ہے۔تنظیم نے چار سال کے عرصہ میں 616 سے زائد مریضوں کو مفت خون مہیا کرایا۔الفلاح فاؤنڈیشن کے نعمان سنجری نے،جنہوں نے مذکورہ مریضہ کیلئے صرف جان بچانے کی نیت سے سنجر پور سے آعظم گڑھ کا سفر طے کیا ،کہا کہ تنظیم کے ذریعے بے شمار پریشان حال لوگوں کی مدد ہوئ۔سب لوگوں کو مل کر الفلاح فاؤنڈیشن کو مضبوط کرنا چاہیے۔

Related posts

آلودہ ہوا ،پانی انسانوں اور جانوروں میں خطرناک بیماریوں کا باعث بنی ہوئی ہے۔ آلوک کمار ترپاٹھی

Hamari Duniya

مسلم نوجوان نے نیٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے بہار اور سیتامڑھی کا نام روشن کیا

Hamari Duniya

انوارانصاری کانگریس اقلیتی شعبہ کے نائب صدر مقرر

Hamari Duniya