14.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

معیاری تعلیم اور بہتر روز گار کا ضامن الامین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی

Naveen Kumar Bhatia
بچوں کو پرسنالٹی ڈیولپمنٹ کے ذریعہ بہتر روزگار کے لائق بنانا ہماری اولین ترجیح:نوین راج بھاٹیا

خصوصی رپورٹ  ؍ ایچ ڈی نیوز

نئی دہلی:دہلی کے اوکھلا علاقہ میں الامین انسٹی ٹیوٹ انفارمیشن ٹیکنالوجی 17اگست 1997سے یعنی گزشتہ 25سالوں سے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔ یہ اوکھلا علاقہ کا واحدادارہ ہے جو حکومت ہند وزارت تعلیم وانفارمیشن کے تحت کام کرتا ہے۔جس میں این سی پی یو ایل کے کورسیز بھی چل رہے ہیں۔ اس ادارے میں کمپیوٹر کے مختلف کورسیز کرائے جاتے ہیں جن میں کمپیوٹر پروفیشنل، ویب ڈیزائن، جونیئر پروگرامر، ڈیٹا انٹری آپریٹر اوراکاو¿نٹنگ وغیرہ شامل ہیں۔ جنہیں آپ بھی سیکھ کر اپنے خاندان کی آمدنی کے ساتھ سماج کیلئے بھی بہتر مقام حاصل کرسکتے ہیں۔

الامین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سرگرمیوں کی تصاویر

        

روزنامہ ہماری دنیا دیجیٹل ٹیم نے الاامین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مینیجنگ ڈائریکٹر جناب نوین راج بھاٹیا سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ڈائریکٹر مسز مونا عابد جو کہ جامعہ میں پروفیسر ہیں کہ کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ بچوںکو پرسنالٹی ڈیولپمنٹ کے ذریعہ روزگار کے لئے تیار کیا جائے۔ان کا کہنا ہے کہ ہم بچوں کو چاہے جو کورس سکھا دیں اور کتنا بھی بہترین طریقے سے سکھادیں اگر وہ اپنی بات نہ کہہ پائے تو وہ بیکار ہے، اس لئے ہمارا زیادہ فوکس پرسنالٹی ڈیولپمنٹ پر ہوتاہے تاکہ جب وہ جاب کی غرض سے انٹرویو کیلئے جائیں تو اپنی بات صحیح طریقے سے کہہ سکیں اور ان کو بہترین جاب مل سکے۔ مسٹرنوین بھاٹیا نے کہا کہ ہمارے یہاں شارٹ ٹرم کے ایک سال ،چھ مہینے اور تین مہینے کے کورسیز ہیں۔ ایک سال والے کورس میں تھیوری اور پریکٹیکل دونوں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس علاقہ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وجہ سے شروع سے ہی اچھا رسپانس رہاہے۔ ہمارے یہاں کورونا کے دور میں آن لائن کورسیز چلتے رہے۔ ایک دن کے لئے بھی انسٹی ٹیوٹ کو بند نہیں کرناپڑا۔ ہم سارے کلاسیز کے ویڈیو اپنے آفیشیل یوٹیوب چینل پر بھی اپلوڈ کرتے ہیں جس کی وجہ سے طلبا کو کافی فائدہ پہنچتا ہے۔

انہوں نے کہا ہمارے یہاں اردو سیکھنے کا کورس بھی ہے، جو بالکل مفت ہے۔ اور کتابیں بھی دی جاتی ہیں اور اگرکوئی کلاس بھی کرنا چاہے تو صبح 9بجے سے10بجے تک اور دو سے تین بجے تک کلاس کرسکتے ہیں۔اس وقت ہمارے یہاں48بجے اردو سیکھ رہے ہیں۔جب سے اردو سیکھنے کا کورس شروع ہوا ہے جب سے ہی کافی اچھا رسپانس ملا ہے اور کافی لوگ اردو سیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ الامین انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے طلباءکو سال بھر میں ایک مرتبہ کسی بھی تاریخی مقام کا ٹور کرایا جاتا ہے۔جس میں موجودہ طلباءاور سابق طلباءبھی جوش وخروش سے حصہ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے پرسنالٹی ڈیولپمنٹ کا حصہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت یا این سی پی یو ایل کی جانب سے ایجوکیشن، پرسنالٹی ڈیولپمنٹ سے متعلق جب بھی کوئی پروگرام منعقد ہوتا ہے ادارہ کی جانب سے خصوصی طور پر طلباءشرکت کرتے ہیں ۔جس کا انتظام ادارہ کی جانب سے کیا جاتا ہے، کبھی کبھی دو دوبسیں بچوں کو لے کر جاتی ہیں تاکہ وہ وہاں دوسرے ادارے کے بچوں سے مل کر اپنے تجربات کو شیئر کرسکیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہمارے یہاں کورسیز معمولی فیس کے ساتھ ویب ڈیزائننگ اینڈ اینیمیشن انٹرنیٹ کے دور میں اپنی ویب سائٹ بنانا اور اس پر اپنے فیچرس ڈالنا بے حد ضروری ہے۔ اس کے لئے ہر کمپنی کو ویب ڈیولپر ڈیزائنر کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے ہم نے ویب کورسیز شروع کررکھا ہے۔ یہ زندگی میں بھی مفید ہیں۔ ہارڈ ویئر نیٹ ورکنگ کے کورس میں کمپویٹر کا رکھ رکھاو¿ اور نیٹ ورکنگ سے متعلق جملہ امور تھیوری اور پریکٹیکل کرکے سکھائے جاتے ہیں۔ آپ اس کورس کے ذریعہ نیا کمپیوٹر بناسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیلی کی ابتدائی جانکاری جس میں اکاو¿نٹ کھولنا، لیجر بنانا، انٹری کرنا بیلنس شیٹ تیار کرنا وغیرہ دی جاتی ہے۔ ایم ایس آفس میں ڈی ٹٰ پی کورس کرایا جاتا ہے۔ ہندی اور اردو کے سافٹ ویئر بھی سکھائے جاتے ہیں۔ اس کورس کے ذریعہ آپ ایک کامیاب کمپیوٹر آپریٹر بن سکتے ہیں۔

Related posts

ایران نے سعودی عرب میں اپنا سفیر مقرر کر دیا

Hamari Duniya

بٹلہ ہاؤس  میں یونانی دواؤں کے ایک اور  نئے مرکز’شفا یونانی دواخانہ‘کا افتتاح 

Hamari Duniya

فلسطین کا مسئلہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے :ای ٹی محمد بشیر

Hamari Duniya