26.1 C
Delhi
October 12, 2024
Hamari Duniya
قومی خبریں

اکھیلیش یادو نے ریاست میں جاری جنگل راج کا پردہ فاش کردیا

Akhilesh Yadav-HD-News

لکھنو¿(ایچ ڈی نیوز)۔

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بی جے پی کے دور حکومت میں غریبوں کی بہنوں اور بیٹیوں پر پولیس کے مظالم کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ بی جے پی حکومت میں خواتین کی عصمت دری اور قتل کے واقعات کا سیلاب آگیا ہے۔ پولیس بے گناہوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر قتل کر رہی ہے جبکہ مجرمانہ وارداتوں کے مرتکب افراد بے خوف ہیں۔
ایس پی صدر نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں اتر پردیش پولیس بدعنوان اور بے حس ہو گئی ہے۔ نگاسن تھانہ علاقے میں دو دلت بہنوں کا قتل اور اس کے بعد پولیس پر والد کا یہ الزام بہت سنگین ہے کہ ان کا پوسٹ مارٹم بغیر پنچنامے اور رضامندی کے کیا گیا ہے۔ لکھیم پور میں کسانوں کے بعد دلتوں کا قتل ‘ہاتھرس کی بیٹی’ کے قتل کی یاد دلاتا ہے۔
علی گڑھ میں درج فہرست ذات کی لڑکی کی عصمت دری ایک انتہائی پریشان کن واقعہ ہے۔ بی جے پی حکومت میں ایک اور حراستی موت واقع ہوئی ہے۔ گونڈہ کے نواب گنج پولیس اسٹیشن نے دیو نارائن یادو نامی نوجوان کو حراست کے دوران پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔ آخر بی جے پی حکومت کی پولس اور کتنے بے گناہوں کو اس طرح مارے گی۔
بی جے پی کے دور حکومت میں دلت خاندان ہجرت پر مجبور ہو رہے ہیں۔ علی گڑھ میں دلت خاندانوں کی بیٹیاں ایک مخصوص برادری کے لوگوں کی چھیڑ چھاڑ سے تنگ آ کر ہجرت کر رہی ہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ بی جے پی حکومت میں معصوم لوگوں کی جانیں پوری طرح سے غیر محفوظ ہیں اور جرائم پیشہ عناصر بے خوف ہیں۔

Related posts

یو پی ایس سی آر منصوبہ کو خصوصی مقام دلانے کیلئے وزیراعلیٰ یوگی پرعزم

Hamari Duniya

حکومت آسام کے ذریعہ اجاڑ دیئے گئے لوگوں کی امداد کیلئے پہنچی جمعیۃ علمائ

Hamari Duniya

خالصاتانی امرت پال بھنڈراوالا کے آبائی گاوں سے گرفتار،اس جیل میں بھیجا گیا

Hamari Duniya