16.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

کانسٹی ٹیوشن کلب میں عالم یوم یونانی میڈیسن کے موقع پر نیشنل سمپوزیم 12 فروری کو

All India Unani tibbi Congress

نئی دہلی، 11 فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے زیراہتمام محکمہ آیوش، حکومت ہند کے فیصلہ کے مطابق ہر سال 12 فروری کو ممتاز مجاہد آزادی مسیح الملک حکیم اجمل خاں کے یوم پیدائش پر ’عالمی یوم یونانی میڈیسن‘ منائے جانے کا جو سلسلہ شروع کیا تھا اسی کڑی میں 12 فروری 2023 کو صبح 11 بجے کانسٹی ٹیوشن کلب، نئی دہلی میں نیشنل سمپوزیم بعنوان ’ہندوستان: یونانی میڈیسن کا عالمی رہنما‘ منعقد ہوگا۔

پروگرام کی صدارت پروفیسر مشتاق احمد کریں گے جبکہ مہمان خصوصی آیوروید یونیورسٹی جودھپور کے وائس چانسلر پروفیسر پردیپ کمار پرجاپتی ہوں گے۔ اس کے علاوہ مہمانان مکرم کی حیثیت سے پروفیسر ایس ایم عارف زیدی (ڈین، جامعہ ہمدرد)، پروفیسر محمد زبیر (پرنسپل، اے اینڈ یو طبیہ کالج، قرول باغ، نئی دہلی)، ڈاکٹر سیّد فاروق (چیئرمین، ہمالیہ ڈرگ)، پروفیسر محمد ادریس (سابق پرنسپل، اے اینڈ یو طبیہ کالج، نئی دہلی)، ڈاکٹر عبدالرؤف (چیئرمین، شعبہ علم الادویہ، اجمل خاں طبیہ کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی)، پروفیسر خان محمد قیصر (صدر شعبہ تحفظی و سماجی طب، ممبئی) وغیرہ شرکت کریں گے۔

اس موقع پر حکیم محمد افہام اللہ (علیگ) کی حیات و خدمات پر مشتمل عالمی یوم یادگار مجلہ 2023 کا اجرا عمل میں آئے گا اور ملک بھر سے منتخب شخصیات کو ایوارڈز سے بھی نوازا جائے گا۔

Related posts

سالِ نو جشن کا نہیں محاسبے کا وقت ہے

Hamari Duniya

پروفیسر مظہر آصف نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 16 ویں شیخ الجامعہ کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا

Hamari Duniya

بنگلور سے اپوزیشن کاملک کو پیغام، ہم سب متحد ہیں

Hamari Duniya