16.1 C
Delhi
January 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی جانب سے 77واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ

Free medical camp
خلیل آباد، 20 نومبر : آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی جانب سے 77واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ مہولی بازار، خلیل آباد پارلیمانی حلقہ، ضلع سنت کبیر نگر میں لگایا گیا۔ اس کیمپ کا سلسلہ 2020 سے ’یونانی اُپچار- جنتا کے دُوار، مشن 2025‘ کے تحت جاری ہے۔
کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے معروف لیڈر آفتاب عالم خاں (سابق صدر ضلع پنچایت سنت کبیر نگر) نے کہا کہ عوام میں آج بھی بڑے پیمانے پر یونانی پیتھی مقبول ہے اور یہ صدیوں پرانا آزمایا ہوا عوام کے بھروسے کا طریق علاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی سرکار کو آیوش مشن بھارت سرکار کے تحت سبھی طریق علاج کو یکساں فروغ دینا چاہیے کیونکہ ہر پیتھی میں کچھ اہم خصوصیات ہوتی ہیں۔ یونانی پیتھی خاص طور سے چرم روگ، معدہ اور جگر، جوڑوں کا درد اور عام جسمانی کمزوری میں بہت ہی کارآمد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ 19 کے دوران یونانی طریق علاج کی اہمیت کا سب کو بخوبی اندازہ ہوا۔
اس موقع پر آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں کے علاوہ حضرت مولانا ابوالحسن صدیقی مظاہری، مولانا حفیظ اللہ خاں قاسمی، مولانا وصی اللہ خاں قاسمی، مولانا عبدالواحد خاں قاسمی، انیس احمد خاں، حکیم بدر عالم خاں، حکیم عبدالکریم، عزیز الرحمن خاں، عبدالحلیم خاں ٹھیکیدار اور عبدالرحیم خاں وغیرہ نے اعزازی خدمات پیش کیں۔ کیمپ میں تقریباً 200 لوگوں نے استفادہ کیا۔ مہولی بازار میں آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی جانب سے پہلا مفت یونانی میڈیکل کیمپ کا اہتمام ہوا اور اس کیمپ میں موسمی بیماریوں کے علاوہ جوڑوں کا درد، امراض معدہ و جگر اور شوگر کے مریض زیادہ تھے۔ یہ کیمپ حاجی صلاح الدین خاں میموریل دواخانہ اور ایس ٹی این لیب کے تعاون سے عمل میں آیا۔

Related posts

جے ایل این ایجوکیشنل گروپ آف انسٹی ٹیوشنز راجستھان کا فیصلہ، بانی ڈائریکٹر ڈاکٹر اعظم بیگ کی سالگرہ کویوم تاسیس کے طور پر منانے کااعلان

Hamari Duniya

الفلاح فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ہندو،مسلم ایکتا،عید ملن اور خون عطیہ بیداری پروگرام کا انعقاد 

Hamari Duniya

علی گڑھ : ریختہ فاؤنڈیشن کے کل ہند بیت بازی کا صوبائی مقابلہ

Hamari Duniya