March 25, 2025
Hamari Duniya
بزنس

ایئرٹیل اس ماہ 5جی سروس شروع کرے گا ، نیٹ ورک 2024 تک ملک بھر میں پہنچ جائے گا

نئی دہلی: پرائیویٹ سیکٹر کی ٹیلی کام کمپنی بھارتی ایئرٹیل اس ماہ سے 5جی خدمات شروع کرنے جا رہی ہے۔ کمپنی نے مارچ 2024 تک ملک کے تمام شہروں اور بڑے دیہی علاقوں میں 5جی نیٹ ورک تک پہنچنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) گوپال وٹل نے منگل کو کہا کہ ہم اگست سے 5 جی خدمات شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اسے جلد ہی ملک بھر میں پہنچا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہم مارچ 2024 تک ملک کے ہر شہر اور بڑے دیہی علاقوں میں 5جی سروس فراہم کرنا شروع کر دیں گے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ملک میں موبائل سروسز کی قیمت بہت کم ہے جس میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔
سی ای او وٹل نے کہا کہ ملک کے 5000 شہروں میں 5جی نیٹ ورک شروع کرنے کی تیاریاں تقریباً مکمل ہو چکی ہیں۔ وٹل نے کہا کہ یہ کمپنی کی تاریخ میں اب تک کا سب سے بڑا نفاذ ہوگا۔ حال ہی میں منعقدہ 5جی سپیکٹرم نیلامی میں ایئر ٹیل نے 3.5 جی ایچ زیڈ اور 26جی ایچ زیڈ بینڈز میں 19,867.8 ایم ایچ زیڈ فریکوئنسی حاصل کی ہے۔ کمپنی نے کم اور درمیانے بینڈ میں 5جی اسپیکٹرم کو کل 43,040 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔

Related posts

کیمپا کولا کی نئی مہم کا آغاز، کوکا کولا اور پیپسی کوملے گی سخت ٹکر

Hamari Duniya

 این ایم اے  سی سی نے  بنایا منفردریکارڈ،  ایک سال میں 700 شو دیکھنے  پہنچے  10  لاکھ سے زائد شائقین

Hamari Duniya

مغربی بنگال میں 20,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی ریلائنس:مکیش امبانی کا بڑا اعلان

Hamari Duniya